ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ڈرگس…گولی سے زیادہ تباہ کن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

صاحب یہ اللہ میاں کا فضل و کرم ہے کہ کشمیر میں اب حالات معمول پر آگئے ہیں… پورے معمول پر تو نہیں آگئے ہیں… البتہ سفر جاری و ساری ہے اور… اور وہ دن دور نہیںجب حالات مکمل طور پر معمول پر آئیں گے ۔ہم یہ کوئی بریکنگ نیوز نہیں دے رہے ہیں… کوئی بریکنگ نیوز نہیں کیونکہ آپ بھی جانتے ہیں کہ واقعی میں حالات معمول پر آ رہے ہیں… اور اگر آپ کو خبرنہیں ہے‘ اگر آپ کو اس بات کا علم نہیں تو… تو حکومتی کارندوں کے بیانات سن لیجئے ‘ بیانات دیکھ لیجئے جن میں صرف یہی ایک بات سنائی جاتی ہے اور… اور بار بار سنائی جاتی ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں… اور ترقی بلندیوں کو چھو رہی ہے… جنگجوئیت ختم ہو رہی ہے… ہڑتال‘پتھراؤ اور علیحدگی پسندی قصۂ پارینہ ہے اور…اور کشمیر کے بچوں کے ہاتھوں میں اب پتھر نہیں بلکہ کتابیں اور لیپ ٹاپ ہیں…اپنے مودی جی اور امیت بھائی شاہ بھی بار باراور ہر بار اس بات کو دہراتے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے…اعتراض اس لئے نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کشمیر کے حالات کے بارے میں جو کچھ بھی کہا سچ کہا … سچ کے سوا کچھ نہیں کہا… لیکن… لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے… نہیں صاحب ایسا بھی نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیوں کہ کشمیرمیں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے… پہلے اُس پار سے گولیاں آتی تھیں… بندوقیں اور ہتھ گولے آتے تھے… بندوق کی گولی سے ایک شخص کی موت ہو تی ہے… لیکن اب جو اُس پار سے آرہا ہے اس سے پوری قوم کشمیر ختم ہو سکتی ہے کہ… کہ نشہ… ڈرگس… چرس… براؤن شوگر … اور ہیرائن قوموں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے… اور سو فیصد رکھتا ہے ۔ہم نے یہ دیکھا ہے اور آپ نے بھی ۔ایک چھوٹی سی بات ہم کہنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر سرحد پر ‘ کنٹرول لائن پر انسداد دراندازی کا اتنا مضبوط ‘ موثر اور فعال گرڈ اور بندوست ہے… اتنا مضبوط کہ پرندہ پر بھی نہیں ما ر سکتا ہے تو… تو پھر یہ ڈرگس وادی میں کیسے داخل ہو رہے ہیں… ؟ہم زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتے ہیں سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ مشکل سے امن لوٹ رہا ہے… اس امن کا ثمر ہر ایک کو ملنا چاہئے …کشمیر کے ہر ایک شہری ‘ہر ایک نوجوان کو ملنا چاہئے… اگر انہیں کچھ ملنا نہیں چاہئے تو… تو وہ ڈرگس ہے ‘ نشہ ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپواڑہ میں 5 افراد کنویں میں گر گئے 2 افراد جاں بحق، 3 اسپتال میں داخل

Next Post

کشمیر وسیع ترتجربہ گاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر وسیع ترتجربہ گاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.