بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںچیری کی فصل اتارنے کا کام جاری

موسمی حالات کی وجہ سے بے تحاشا نقصان ہوا:کاشتکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-29
in مقامی خبریں
A A
چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

Cherry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
وادی کشمیر میں چیری پھل (گیلاس) کو درختوں سے اتارنے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور یہاں شہر و دیہات کے بازاروں میں اس پھل کے ڈبے میوہ دکانوں کی زینت بن گئے ہیں تاہم اس سے وابستہ کا شتکاروں کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں ہوئی بارشوں سے فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
بتادیں کہ وادی میں چیری کی فصل ماہ مئی کے وسط میں ہی تیار ہو کر بازاروں میں پہنچ جاتی ہے اور ماہ جولائی کے وسط تک اس کا سیزن رہتا ہے ۔ چیری ایک حساس پھل ہے جس کی عمر انتہائی محدود ہوتی ہے ۔
وسطی ضلع گاندربل کے گٹلی پورہ سے تعلق رکھنے والے صنوبر خان نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال بھی گذشتہ ماہ ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری سے اس فصل کو قریب۶۰فیصد نقصان ہوا۔انہوں نے کہا’’اس سال ہمیں ۱۸سے۲۲فیصد فصل ہی حاصل ہو رہی ہے اس میں سے ہم ڈبے کس کو لائیں گے اور مزدوروں کو کیا دیں گے ‘‘۔
خان کا کہنا تھا’’گذشتہ ماہ کی موسلا دھار باشیں اور ژالہ باری نقصان کی بنیادی وجہ ہے اور رہی سہی کسر غیر معیاری ادوایت نے نکال دی‘‘۔
کاشتکار نے کہا’’درختوں سے جو مال اتارا جاتا ہے وہ اس قدر خراب ہے کہ سو دانوں میں سے تین دانے ٹھیک ہیں جنہیں ڈبے میں بھر دیا جاتا ہے باقی دانوں کو پھینک دیا جاتا ہے ‘‘۔
خان نے کہا کہ فصل تیار ہونے میں کافی خرچہ آتا ہے مزدوروں، دوا پاشی اور کھاد وغیرہ پر جتنا خرچہ آتا ہے امسال اس کی بھر پائی ہونا بھی ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’گاندربل میں۵۵فیصد آبادی کی روزی روٹی کا انحصار فروٹ پر ہے جس میں سے چیری سے بڑی آبادی کا روز گار وابستہ ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں ہی قریب ڈھائی ہزار افراد اس سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے علاقے کا چیری معیاری اور کافی مشہور ہے جس سے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔
خان نے کہا کہ سرکار ہماری کوئی امداد کرتی ہے نہ ہی کوئی سکیم بناتی ہے ۔انہوں نے کہا سال گذشتہ ہم نے احتجاج بھی کیا تھا لیکن وہ بھی ثمر آور ثابت نہیں ہوسکا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بھی ایک بیمہ یوجنا بنائی جانی چاہئے تاکہ وقت ضرورت ہم بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔
کشمیر میں چار اقسام کے چیری پائے جاتے ہیں جن میں ڈبل، مشری، مخملی اور اٹلی شامل ہیں۔
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چیری کا پھل صحت و تندرستی کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پھل دل اور بلڈ پریشر سمیت کورونا سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے اور انسان کو مختلف انفیکشنز سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
چیری میں زنک، فولاد، پوٹاشیم، مینگنیز اور کاپر پایا جاتا ہے جو دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے اور ہائی بلڈ پریشر کے کنٹرول میں مدد دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار

Next Post

ریاسی میں سلال ہائیڈرو بجلی ڈیم کے فلڈ گیٹ کھول دئے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post

ریاسی میں سلال ہائیڈرو بجلی ڈیم کے فلڈ گیٹ کھول دئے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.