پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نٹی پورہ میں ٹی آر ایف کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار:آئی جی پی کشمیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-24
in اہم ترین
A A
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

سرینگر//
پولیس نے سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سرینگر پولیس نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے ۔
کمار نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں۱۵پستول‘۳۰میگزین‘۳۰۰ گولیاں اور ایک سائلنسر شامل ہیں۔
موصوف آئی جی جی نے جنگجوؤں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثناپولیس نے زائد از ایک ماہ قبل شمالی کشمیر کے گوشہ بگ پٹن علاقے میں ایک سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجوؤں اور ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بتادیں کہ گوشہ بگ پٹن میں۱۵؍اپریل کو نا معلوم بندوق برداروں نے منظور احمد نامی ایک سرپنچ کو ہلاک کر دیا تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے پیر کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گوشہ بگ پٹن میں ۱۵فروری کو منظور احمد بنگرو نامی سر پنچ کی جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گوشہ بگ سے ہی تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت نور محمد یتو ولد غلام حسن یتو، محمد رفیق پرے ولد محمد اکبر پرے اور عاشق حسین پرے ولد عبدالرحمان پرے کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران ان تین افراد نے انکشاف کیا کہ وہ محمد افضل لون نامی لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اس وقت عدالتی حراست میں ہے ۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ افضل لون نے اپنے قریبی ساتھی نور محمد یتو کو اپنے ہی علاقے کے دو نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے تیار کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے بیان میں کہا’نور محمد نے اس ضمن میں محمد رفیق پرے اور عاشق حسین پرے کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں بندوق اٹھانے کے لئے تیار کیا‘۔
بیان میں کہا گیا’بعد ازاں نور محمد نے دونوں(محمد رفیق اور عاشق حسین) کو اپنے برادر نسبتی معراج الدین ڈار ساکن ثناواللہ ڈار ساکن گنڈ جہانگیر حاجن بانڈی پورہ کے ساتھ جا کر ذاتی طور محمد افضل لون کو ملنے کی ہدایت دی‘۔
بیان کے مطابق یہ تینوں افضل لون سے ملے جس نے ان کو مختلف کام سونپے ۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد افضل لون نے معراج الدین ڈار کے ذریعے نور محمد کو محمد رفیع اور عاشق حسین کے لئے اسلحہ و گولہ باردو بھی بھیجا جس میں دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ اور دو میگزین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ و گولہ باردو بھیجنے کے ساتھ ان کو اپنے علاقے کے سیاست سے وابستہ لوگوں خاص کر پنچوں اور سرپنچوں کو مارنے کی ہدایات بھی بھیجی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسی دوران افضل لون اور اس کے تین اعانت کاروں کو پلہالن گرینیڈ دھماکہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا’ان کی گرفتاری سے ان تین افراد کی سرگرمیاں موخر ہوگئیں اور وہ تب تک خاموش رہے جب تک دو مقامی جنگجوؤں، عمر لون اور گلزار گنائی جنہوں نے حال ہی میں سرحد پار کرکے تربیت حاصل کی تھی‘نے ان تینوں کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود اور کام کے سلسلے میں معلومات جن میں ان سے سرپنچوں کو مارنے کے کام کو مکمل کرنے کو کہا گیا، حاصل کیں ‘۔
بیان کے مطابق سازش کاروں نے اپنے ہدف کا تعین کرکے سرپنچ منظور احمد بنگرو (اب متوفی) کو ہلاک کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی۔پولیس بیان میں کہا گیا’’اس مقررہ دن پر عاشق حسین نے عمر لون نامی جنگجو کے ساتھ فیس بک میسنجر کے ذریعے بات کی اور اس کو منصوبے کے بارے میں جانکاری فراہم کی‘‘۔
بیان کے مطابق جنگجو نے اس منصوبے کو۱۵؍اپریل کو چندر ہامہ پٹن کے باغ میں سرپنچ کو ہلاک کرکے عملی جامہ پہنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ مزید پوچھ تاچھ کے دوران نور محمد یتو نے انکشاف کیا کہ اس نے عمر لون کو اسلحہ دیا جبکہ ابھی بھی کچھ اسلحہ اور چند گولیاں اس کے گھر میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور پستول اور کچھ گولیوں کو جائے مقام سے بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے سلسلے میں اب تک تین پستول، دو گرینیڈ، تین میگزین،اور۳۲گولیاں بر آمد کی گئی ہیں جبکہ تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن

Next Post

رہبر کھیل وجنگلات ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائیگا:حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان
اہم ترین

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

2025-06-15
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
اہم ترین

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

2025-06-15
جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس
اہم ترین

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

2025-06-15
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
اہم ترین

امر ناتھ یاترا :سادھو ۳ جولائی کو یاترا کے آغاز سے قبل جموں پہنچ گئے

2025-06-14
احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی
اہم ترین

احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی

2025-06-14
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-14
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

ایران پر اسرائیل کے حملے مکمل طور پر بلاجواز ہیں: وزیر اعلیٰ

2025-06-14
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے
اہم ترین

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

2025-06-13
Next Post
رہبر کھیل وجنگلات ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائیگا:حکومت

رہبر کھیل وجنگلات ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائیگا:حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.