پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہ مولہ پارلیمانی نشست پر ووٹنگ کے دوران لوگوں میں جوش و خروش

’بائیکاٹ نے ہمیں بے اختیار کیا‘ زمین اور نوکریوں کو محفوظ بنانے کیلئے ووٹ دے رہا ہوں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-21
in اہم ترین
A A
لوک سبھا الیکشن: بارہمولہ سیٹ کے لئے پولنگ جاری، 1 بجے تک35.08 پولنگ ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموں کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ پر ملی ٹینسی سے پہلے جیسا الیکشن جوش و خروش دیکھا گیا جب پانچ بجے تک ہی۵۵فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جو سال۱۹۸۹سے سب سے زیادہ ہے ۔
اس سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون اور محبوس رکن قانون ساز انجینئر رشید کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ پارلیمانی نشست کے۱۸حلقوں میں پیر کی صبح ووٹنگ شروع ہوئی اور صبح سات بجے سے ہی لوگوں کو لمبی لمبی قطاروں میں دیکھا گیا جو اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے کی خاطر کافی پرجوش نظر آرہے تھے ۔
بارہمولہ لوک سبھا نشست پر سال۱۹۹۶میں جب شور ش کا آغاز ہوا تھا توووٹنگ کی شرح۷ء۴۶فیصد درج کی گئی‘ سال۲۰۱۹کے لوک سبھا انتخابات میں ۹ء۳۸فیصد‘۲۰۱۴میں۱ء۳۹فیصد‘۲۰۰۹میں۸ء۴۱فیصد‘ سال۲۰۰۴میں۵ء۳۵فیصد‘۱۹۹۹میں۸ء۲۷فیصد اور۱۹۹۸میں۹۴ء۴۱فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سال۱۹۸۴میں ملی ٹینسی کے ابتدائی ایام کے دوران بارہ مولہ پارلیمانی حلقے میں۱ء۶۱فیصد ووٹ پڑے تھے ۔
سوپور قصبے کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ایک ووٹر طارق احمد نے کہا’’میں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ووٹ دیا کہ ہماری شناخت محفوظ رہے(۲۰۱۹میں آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے )۔ماضی میں میں نے کبھی ووٹ نہیں دیا۔ اور مجھے یقین ہے کہ بائیکاٹ نے ہمیں بے اختیار کر دیا ہے اور میں زمین اور نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے ووٹ دے رہا ہوں‘‘۔
نامہ نگار نے بتایا کہ سوپور گورنمنٹ ڈگری کالج کے اندر واقع پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر۳۰:۴بجے تک۴۲۲۲ووٹوں میں سے۱۳۲۸ووٹ پڑے تھے ۔
۴۸سالہ ارشاد احمد نے کہا’’پچھلے تین دہائیوں میں، میں نے کبھی کسی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا، لیکن آج میں اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے کے لئے آیا ہوں‘‘۔
ہندواڑہ میں، پی سی امیدوار سجاد لون کے آبائی قصبے میں، موڈ حوصلہ افزا تھا۔ یہ قصبہ روایتی طور پر ماضی میں ایک متاثر کن ووٹر ٹرن آوٹ کا مشاہدہ کر رہا تھا۔
ایک خاتون ووٹر خالدہ نے کہا’’ہم نے۲۰۰۲کے انتخابات میں ووٹ دیا تھا اور اس کے لیے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی۔ لیکن اب تقریباً دو دہائیوں کے بعد ہر کوئی پورے کشمیر میں ووٹ ڈال رہا ہے ‘‘۔
انجینئر رشید کے آبائی قصبے لنگیٹ میں، لوگ رشید کو ایک آزاد آدمی کے طور پر دیکھنے کی امید کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے ۔
کپواڑہ کے تریہگام علاقے میں… جو اب کالعدم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی جائے پیدائش ہے ، جو ایک روایتی بائیکاٹ گاوں کے طورپر جانا جاتا تھا میں بھی اچھے خاصے ووٹ پڑے ۔
ایک ریٹائرڈ پرنسپل محمد اشرف میر نے کہا کہ ترہگام میں لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے نکلی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اب ووٹ کی طاقت کو سمجھ چکے ہیں۔
ترہگام کے ایک سکول کے چار پولنگ سٹیشنوں میں سے۳۷۳۵ووٹوں میں سے۱۰۲۳ووٹ دوپہر کے قریب فال ہوئے تھے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ۲۱۰۳پولنگ اسٹیشنوں میں سے کئی پر بھی کوئی ناخوشگوار واقع رونمانہیں ہوا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات: پانچویں مرحلے کی پولنگ میں بھی کم ٹرن آؤٹ رہا

Next Post

’سیاحوں کی آمد کو ’حالات میں بہتری‘ سے نتھی نہ کیا جائے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post

’سیاحوں کی آمد کو ’حالات میں بہتری‘ سے نتھی نہ کیا جائے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.