جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سیاحوں کی آمد کو ’حالات میں بہتری‘ سے نتھی نہ کیا جائے‘

بد قسمتی سے حال ہی میں سابق بی جے پی سرپنچ کو پارا گیا:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-21
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

بڈگام/۲۰مئی
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق ویر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ سیاحت کو کشمیر میں سلامتی کی صورتحال سے نہیں جوڑا جانا چاہئے کیونکہ سیاحوں کی آمد معمول کی صورتحال کا صحیح پیمانہ نہیں ہے اور یہ سیاحوں کو نشانہ بناتا ہے۔
عمرعبداللہ نے بڈگام میں پولنگ بوتھوں کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وادی میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما بارہمولہ سے لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہیں، جہاں آج ووٹ ڈالے گئے۔
این سی نائب صدر نے ہفتہ کو شوپیاں اور اننت ناگ میں ہونے والے دو حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ہم کہہ رہے ہیں کہ (کشمیر میں) حالات معمول پر نہیں ہیں۔ عسکریت پسندوں نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ جب چاہیں حملہ کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے بی جے پی کے ایک سابق سرپنچ کی موت ہو گئی اور دو سیاح (دہشت گرد انہ حملوں میں) زخمی ہو گئے‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حالات معمول پر لانے کے بارے میں کم بات کرے کیونکہ حالات معمول پر نہیں ہیں اور سیاحت کو معمول کا اشارہ بتانے کے بارے میں بھی کم بات کریں کیونکہ جب وہ معمول کو سیاحت سے جوڑتے ہیں تو وہ سیاحوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
کشمیر میں ہفتہ کی رات دہشت گردوں نے دو مقامات پر حملہ کیا جس میں شوپیاں کے ہرپورہ میں سابق سرپنچ اعجاز شیخ ہلاک اور اننت ناگ میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح جوڑے فرحہ اور اس کے شوہر تبریز زخمی ہوگئے۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ۲۰۰۹۔۲۰۱۴تک سابق ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کے طور پر ان کے دور میں بھی سیاح وادی میں آئے تھے لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ لاکھوں سیاح یہاں آئے ہیں اور اس لئے سب کچھ معمول پر ہے۔ان کاکہنا تھا’’ایسا کرکے، آپ سیاحوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ وہ یہاں آئیں، اپنی چھٹیوں کا لطف اٹھائیں اور محفوظ طریقے سے چلے جائیں‘‘۔
جموں کشمیر میں نظم ونسق کی صورتحال بہتر ہونے کے بی جے پی کے دعووں پر عمرعبداللہ نے کہا کہ پارٹی کو اس طرح کے دعوے نہیں کرنے چاہئیں اور تھوڑی سی بہتری کا سہرا یہاں کے لوگوں کو جانا چاہئے۔انہوں نے کہا’’انہوں نے (لوگوں نے) قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا (یہاں تک کہ) جب حکومت نے انہیں ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘‘۔
پولنگ کے بارے میںاین سی نائب صدر نے کہا کہ بارہمولہ حلقہ کے کئی علاقوں سے اطلاعات بہت اچھی ہیں۔لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہے ہیں اور ہم ان سے یہی توقع رکھتے ہیں۔’’ ایک سیاست داں کی حیثیت سے میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا ووٹ ڈالیں اور ایک امیدوار کی حیثیت سے مجھے امید ہے کہ وہ بڑی تعداد میں نیشنل کانفرنس اور مجھے ووٹ دیں گے۔ ہمیں ۴ جون کو عوام کے فیصلے کے بارے میں پتہ چل جائے گا‘‘۔
عمرعبداللہ کے علاوہ بارہمولہ سے۲۰؍ امیدوار میدان میں ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ کو سب سے بڑا چیلنج علیحدگی پسند سے سیاست داں بنے اور پیپلز کانفرنس کے سربراہ سابق وزیر سجاد لون سے ہے۔ انتخابی مہم کے دوران حریفوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھرپور انداز میں لڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
بارہمولہ لوک سبھا حلقہ میں۳۷ء۱۷ لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہ مولہ پارلیمانی نشست پر ووٹنگ کے دوران لوگوں میں جوش و خروش

Next Post

’خوشنودی کیلئے کانگریس نے دفعہ ۳۷۰ کو ختم نہیں کیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
مسلم کانفرنس کے دونوں دھڑوں پرپابندی عائد

’خوشنودی کیلئے کانگریس نے دفعہ ۳۷۰ کو ختم نہیں کیا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.