پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پابندی ہٹائی گئی تو الیکشن لڑیں گے :جماعت اسلامی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-16
in اہم ترین
A A
پابندی ہٹائی گئی تو الیکشن لڑیں گے :جماعت اسلامی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
کالعدم جماعت اسلامی جموں و کشمیر(جے ای آئی) نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اگر مرکزی حکومت اس پر عائد پابندی ختم کرتی ہے تو وہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے دفعہ ۳۷۰ کو واپس لینے کے بعد ۲۰۱۹ میں جے ای آئی پر پابندی عائد کرتے ہوئے تنظیم کو ’ملک مخالف‘ قرار دیا تھا۔
پلوامہ کے گوسو سے تعلق رکھنے والے جے ای آئی کے پینل کے سربراہ غلام قادر وانی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے ای آئی کے ارکان نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالا تھا۔
وانی کو سرینگر لوک سبھا انتخابات کیلئے۱۳مئی کے انتخابات میں ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وانی نے کہا’’ہم اس سال ستمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انتخابات لڑنے کی کوشش کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہا’’اگر مرکز ہم پر عائد پابندی ہٹاتا ہے تو ہم اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ دیگر مسائل بھی ہیں لیکن پابندی کو ہٹانا انتخابی میدان میں شامل ہونے کی پہلی شرط ہے‘‘۔
وانی نے کہا کہ منشیات کے غلط استعمال اور بڑھتی ہوئی بے حیائی کے علاوہ سماجی اور مذہبی اصلاحات بھی جے ای آئی کا انتخابی ایجنڈا ہوں گی۔
وانی نے کہا کہ جے ای آئی کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس ہوا اور انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنا موقف تبدیل نہیں کیا کیونکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ جے ای آئی کے ارکان نے ماضی میں انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کیا تھا، انہوں نے کہا کہ جب کسی نے ووٹ نہیں دیا تو جے ای آئی نے بھی اس کی پیروی کی۔ انہوں نے کہا’’ایک دباؤ اور خطرہ بھی تھا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی وزارت دفاع کے سینئر افسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

Next Post

’مقبوضہ کشمیر کو حاصل کریں گے‘۔۔۔’آزادی کے جونعرے اِدھر لگ رہے تھے ‘اب اُدھر لگ رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

’مقبوضہ کشمیر کو حاصل کریں گے‘۔۔۔’آزادی کے جونعرے اِدھر لگ رہے تھے ‘اب اُدھر لگ رہے ہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.