بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ووٹنگ:کنفیوژن تھا یا پیدا کیا گیا؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

چلئے صاحب سرینگر پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ ہوئی اور… اور لوگو ں نے ووٹ بھی ڈالے… اتنے نہیں ڈالے جتنے ڈالنے کی باتیں ہو رہی تھیں کہ … کہ اب کی بار بائیکاٹ کی کوئی کال تھی اور نہ لوگوں میں بائیکاٹ کا کوئی موڈ تھا… الٹا لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ ڈالیں گے اور… اور ضرور ڈالیں گے… حساب برابر کرنے کیلئے ووٹ ڈالیں گے… اب حساب برابر کرنے سے لوگوں کی مراد کیاتھی یہ ہماری سمجھ میں بالکل بھی نہیں آرہا ہے… بالکل اسی طرح جس طرح ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ جتنی بھی جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہیں… میدان میں ہیں وہ سب کی سب کہہ رہی ہیں کہ ان کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے… گرفتار کیا جارہا ہے… شروعات میڈم محبوبہ جی نے کی … ان کی بات‘ان کے الزام کو ہم نے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا …اور اس لئے نہیں لیا کیونکہ میڈم جی واویلا کرتی رہتی ہیں… ہر ایک بات پر کرتی رہتی ہیں… لیکن پھر عمر عبدااللہ اور ان کے والد گرامی نے بھی اس الزام کو دہرایا… اور پھر قطار لگ گئی کہ… سجاد لون بھی کہنے لگے اور الطاف بخاری بھی کہ ان کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے… گرفتار کیاجارہا ہے… اب یہ کیا بات ہوئی یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں … بالکل اسی طرح جس طرح ہر کوئی آج ۱۹۸۷ کے اسمبلی انتخابات کی بات کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ۱۹۸۷ کو دہرایانہیں جانا چاہئے… سب اس بات سے خبر دار کررہے ہیں… وہ بھی جو ۱۹۸۷ میں پیدا بھی نہیں ہو ئے تھے اور…اور وہ بھی جن کی ۱۹۸۷ پیداوار تھی… اس بات سے ہم پریشان ہو رہے ہیں اور… اور اس لئے ہو رہے ہیں کہ ایسا کیوں کہا جارہا ہے… اور جو کہہ رہے ہیں کیا انہیں خود پر بھروسہ نہیں ہے… اپنے ووٹروں پر انہیں اعتماد نہیں ہے یا انہیں خود اور اپنے ووٹروں پر بھروسہ تو ہے یا…یا پھر بات وہی پرانی ہے کہ… کہ انہیں دہلی پر بھروسہ نہیں ہے…ہم نہیں جانتے ہیں کہ بات کیا ہے سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ ہوا میں ایک کنفیوژن سا ہے… کیا یہ کنفیوژن خود پیدا ہوا ہے یا پھر اسے کسی اے‘ بی اور سی کی وجہ سے پیدا کیا جارہا ہے … یا ان کے ذریعے اس کنفیوژن کو تقویت دی جا رہی ہے تاکہ… تاکہ اس کنفیوژن میں وہ بھی کنفیوژن کا شکار ہو جائیں جن کو کوئی کنفیوژن نہیں ہے… جن کاکہنا ہے کہ وہ اب کی بار حساب برابر کریں گے اور …اورووٹ سے کریں گے…ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر حلقے میں حتمی پولینگ کی شرح ۴۰ فیصد متوقع:پولے

Next Post

معاملات کمیشن کی نوٹس میں لیکن کارروائی ندارد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

معاملات کمیشن کی نوٹس میں لیکن کارروائی ندارد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.