پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اگر پاکستان چوڑیاں نہیں پہنتا تو ہم اس ملک کو چوڑیاں پہنائیں گے:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-13
in تازہ تریں
A A
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر/۱۳مئی(ویب ڈیسک)
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز حزب اختلاف کے اتحاد’انڈیا بلاک‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے رہنماو¿ں کو ’بزدل‘ قرار دیا جو ’پاکستان کی جوہری طاقت سے خوفزدہ‘ ہیں۔
بہار کے مظفر پور لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کا بظاہر حوالہ دیا۔
مودی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انڈیا بلاک میں ایسے رہنما موجود ہیں جو پاکستان سے خوفزدہ ہیں اور اس کی جوہری طاقت کے ڈراو¿نے خواب دیکھ رہے ہیں۔
یہ تبصرہ فاروق عبداللہ کے اس بیان کے پس منظر میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہیں اور اس نے چوڑیاں نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پاکستان چوڑیاں نہیں پہنتا تو ہم ملک کو چوڑیاں پہنائیں گے۔ ”میں جانتا تھا کہ ان کے پاس اناج نہیں ہے۔ اب مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کے پاس چوڑیوں کی مناسب سپلائی بھی نہیں ہے“۔
مودی کاکہنا تھا”لیکن ہمیں اس اپوزیشن کو غور سے دیکھنا چاہیے جو بزدل اور ڈرپوک لوگوں سے بھری ہوئی نظر آتی ہے، جو دہشت گردی پر پاکستان کو کلین چٹ دیتے ہیں اور سرجیکل اسٹرائیک پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے بائیں بازو کے اتحادی بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کو ختم کر دیا جائے“۔
اس سے قبل حاجی پور لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف چھاپوں میں جو پیسہ برآمد ہوا ہے وہ ملک کے غریبوں کا ہے۔
مودی نے کہا”میں آپ کو بتاو¿ں گا کہ وہ ای ڈی جیسی ایجنسیوں کی کارروائی کے خلاف کیوں رو رہے ہیں۔ پچھلی کانگریس حکومت کے دوران ای ڈی نے صرف ۳۵لاکھ روپے ضبط کیے تھے، جو اسکول بیگ میں رکھے جا سکتے تھے۔ جب سے ہم نے اقتدار سنبھالا ہے، ایجنسی نے ۲۲۰۰ کروڑ روپے کی وصولی کی ہے، جس کےلئے ۰۷ چھوٹے ٹرکوں کی ضرورت ہوگی“۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپنے مخالفین کے برعکس ، جو اپنی اولاد کو فروغ دینے کے بارے میں فکر مند ہیں ”میرا کوئی وارث نہیں ہے۔ عام لوگ میرے وارث ہیں“۔
مودی نے اس الزام کو دہرایا کہ کانگریس اور آر جے ڈی جیسی پارٹیاں جنہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھتہ خوری اور اغوا کو پھلنے پھولنے دیا تھا، اپنی ووٹ بینک کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے مسلمانوں کو ریزرویشن دیں گی۔
مودی نے اپوزیشن جماعتوں پر ایودھیا میں رام مندر کے بارے میں نازیبا بیانات دے کر جان بوجھ کر لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا بھی الزام لگایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولنگ جاری،5 تک قریب 35.75 فیصد پولنگ ریکارڈ

Next Post

سرینگر حلقے میں حتمی پولینگ کی شرح ۴۰ فیصد متوقع:پولے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
آگ کی دو الگ الگ واردات میں ہوٹل‘ دو رہائشی مکان خاکستر

سرینگر حلقے میں حتمی پولینگ کی شرح ۴۰ فیصد متوقع:پولے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.