سرینگر/۲۳مئی
پولیس نے سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سری نگر پولیس نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی ہائی برڈ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں۱۵پستول‘۳۰میگزین‘۳۰۰ گولیاں اور ایک سائلنسر شامل ہیں۔
موصوف آئی جی جی نے جنگجوؤں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔