بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں:نقوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-23
in تازہ تریں
A A
ہم نے حج کی پوری تیاری کی ہے :نقوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

نئی دہلی/۲۳مئی
حج سبسڈی ختم کئے جانے کے باوجود عازمین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑ رہا ہے ، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حج سبسڈی کے نام پر کئی دہائیوں سے سیاسی چھل چل رہا تھا۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج یہاں اسکوپ کمپلکس میں حج ۔۲۰۲۲کے لئے منعقدہ حج کوآرڈینیٹر ، حج اسسٹنٹ اور عازمین کو طبی خدمات فراہم کرنے والے منتخب افراد کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔
نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے ’سبسڈی کے سیاسی چھل ‘ کو ’ایمانداری کے بل ‘ پر ختم کیا، جس سے حج کے پورے عمل میں کئی اہم اصلاحات سے ایک طرف جہاں حج امور میں شفافیت آئی ہے ، وہیں دوسری جانب دو برسوں کے وقفے کے بعد سفر حج پر جانے والے عازمین پر غیرضروری مالی بوجھ نہ پڑے ، اس کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔
مرکزی وزیرنے کہا کہ مودی حکومت میں حج کے عمل کے صد فیصد ڈیجیٹل /آن لائن ہونے سے ہندوستانی عازمین کے لئے آسانیاں فراہم کی گئی ہیں ۔ ڈیجیٹل/آن لائن حج، ‘‘ڈیجیٹل انڈیا ’’ کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے ۔
عازمین حج کی خدمات پر مامور کئے جانے والے ۳۰۰سے زائد ڈیپوٹیشنسٹ کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے عازمین کی صحت ، حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حج کے عمل میں کئی اہم اصلاحات کی ہیں،جن میں خاتون عازمین کا اپنے محرم کے ساتھ جانے کی لازمیت کا ختم کرنا، حج کے پورے عمل کو ڈیجیٹل / آن لائن کرنا، ان کیلئے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ’ای مسیحا’ صحت کی بہترین سہولیات، مکہ و مدینہ میں عازمین کے قیام کی عمارتوں/ ٹرنسپورٹیشن کی معلومات، ہندوستان میں دی جانے والی ‘‘ ای لگیج ٹیکنگ’’ وغیرہ کی ڈیجیٹل سہولیات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج ۔ ۲۰۲۲ میں۷۹۲۳۷ہندوستانی عازمین سفر حج پر جائیں گے ، جن میں تقریباًً۵۰فیصد خواتین شامل ہیں ۔ ان میں سے۵۴۶۰۱عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے جبکہ۲۲۶۳۲ عازمین حج گروپ آرگنائزیشن (ایچ جی اوز) کے ذریعے سفر حج پر جائیں گے ۔ ایچ جی او زکے پورے عمل کو بھی شفاف اور آن لائن کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ہند اور سعودی حکومت کے درمیان عازمین حج کیلئے جو کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ، وہ دیگر مسلم اور عرب ملکوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے ۔ سعودی حکمرانوں کے ساتھ وزیراعظم نریندرمودی کے بہتر اور خوشگوار رشتوں کی وجہ سے ایسا ممکن ہوسکا۔
نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیاکے توسط سے حج ۔۲۰۲۲کے سفر پر جانے والے عازمین ملک کے۱۰؍امبارکیشن پوائنٹس (روانگی کے مراکز) سے روانہ ہوں گے ، جن میں احمدآباد، بنگلور، کوچی، دہلی، گواہاٹی، حیدرآباد،کولکاتہ، لکھنوٗ،ممبئی، اور سرینگر کے مراکز شامل ہیں۔
نقوی نے کہا کہ سفر حج کے لئے ہندوستان۳۱سے مئی سے پروازوں کاسلسلہ شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں۳۱مئی سے بنگلور، کوچی، نئی دہلی، گواہاٹی، لکھنوٗ اور سرینگر سے پروازیں شروع ہوں گی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں۱۷جون سے احمدآباد،حیدرآباد، کولکاتا اور ممبئی سے عازمین کے لئے پروازیں روانہ ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں ٹی آر ایف کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار:آئی جی پی کشمیر

Next Post

بارہمولہ میں سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث چار گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث چار گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.