منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارہمولہ میں سر پنچ کی ہلاکت میں ملوث چار گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-23
in تازہ تریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر/۲۳مئی
پولیس نے زائد از ایک ماہ قبل شمالی کشمیر کے گوشہ بگ پٹن علاقے میں ایک سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث تین جنگجو ¶ں اور ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بتادیں کہ گوشہ بگ پٹن میں۱۵اپریل کو نا معلوم بندوق برداروں نے منظور احمد نامی ایک سرپنچ کو ہلاک کر دیا تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے پیر کو اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گوشہ بگ پٹن میں ۵۱فروری کو منظور احمد بنگرو نامی سر پنچ کی جنگجو ¶ں کے ہاتھوں ہلاکت کیس کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گوشہ بگ سے ہی تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت نور محمد یتو ولد غلام حسن یتو، محمد رفیق پرے ولد محمد اکبر پرے اور عاشق حسین پرے ولد عبدالرحمان پرے کے بطور کی۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران ان تین افراد نے انکشاف کیا کہ وہ محمد افضل لون نامی لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اس وقت عدالتی حراست میں ہے ۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ افضل لون نے اپنے قریبی ساتھی نور محمد یتو کو اپنے ہی علاقے کے دو نوجوانوں کو جنگجو ¶ں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے تیار کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے بیان میں کہا’نور محمد نے اس ضمن میں محمد رفیق پرے اور عاشق حسین پرے کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں بندوق اٹھانے کے لئے تیار کیا‘۔
بیان میں کہا گیا’بعد ازاں نور محمد نے دونوں(محمد رفیق اور عاشق حسین) کو اپنے برادر نسبتی معراج الدین ڈار ساکن ثناواللہ ڈار ساکن گنڈ جہانگیر حاجن بانڈی پورہ کے ساتھ جا کر ذاتی طور محمد افضل لون کو ملنے کی ہدایت دی‘۔
بیان کے مطابق یہ تینوں افضل لون سے ملے جس نے ان کو مختلف کام سونپے ۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد افضل لون نے معراج الدین ڈار کے ذریعے نور محمد کو محمد رفیع اور عاشق حسین کے لئے اسلحہ و گولہ باردو بھی بھیجا جس میں دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ اور دو میگزین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ و گولہ باردو بھیجنے کے ساتھ ان کو اپنے علاقے کے سیاست سے وابستہ لوگوں خاص کر پنچوں اور سرپنچوں کو مارنے کی ہدایات بھی بھیجی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسی دوران افضل لون اور اس کے تین اعانت کاروں کو پلہالن گرینیڈ دھماکہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا’ان کی گرفتاری سے ان تین افراد کی سرگرمیاں موخر ہوگئیں اور وہ تب تک خاموش رہے جب تک دو مقامی جنگجو ¶ں، عمر لون اور گلزار گنائی جنہوں نے حال ہی میں سرحد پار کرکے تربیت حاصل کی تھی‘نے ان تینوں کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود اور کام کے سلسلے میں معلومات جن میں ان سے سرپنچوں کو مارنے کے کام کو مکمل کرنے کو کہا گیا، حاصل کیں ‘۔
بیان کے مطابق سازش کاروں نے اپنے ہدف کا تعین کرکے سرپنچ منظور احمد بنگرو (اب متوفی) کو ہلاک کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی۔پولیس بیان میں کہا گیا”اس مقررہ دن پر عاشق حسین نے عمر لون نامی جنگجو کے ساتھ فیس بک میسنجر کے ذریعے بات کی اور اس کو منصوبے کے بارے میں جانکاری فراہم کی“۔
بیان کے مطابق جنگجو نے اس منصوبے کو۱۵اپریل کو چندر ہامہ پٹن کے باغ میں سرپنچ کو ہلاک کرکے عملی جامہ پہنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ مزید پوچھ تاچھ کے دوران نور محمد یتو نے انکشاف کیا کہ اس نے عمر لون کو اسلحہ دیا جبکہ ابھی بھی کچھ اسلحہ اور چند گولیاں اس کے گھر میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور پستول اور کچھ گولیوں کو جائے مقام سے بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے سلسلے میں اب تک تین پستول، دو گرینیڈ، تین میگزین،اور۲۳گولیاں بر آمد کی گئی ہیں جبکہ تحقیقات ہنوز جاری ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین پر کوئی مالی بوجھ نہیں:نقوی

Next Post

شری امرناتھ یاترا: ٹی آر ایف کا دھمکی آمیز پوسٹر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘

شری امرناتھ یاترا: ٹی آر ایف کا دھمکی آمیز پوسٹر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.