بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

۱۴سے۱۸مئی تک موم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے :محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in اہم ترین
A A
کشمیر کے خوبصورت مناظر اپنی جگہ‘ سیاحوں کو بلاخلل انٹرنیٹ خدمات بھی چاہئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نا موافق موسم کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے۱۱؍اور۱۲مئی کو کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز معطل رکھنے کو کہا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دریائوں اور جھیل جھرنوں میں شکارہ سواری اور کشتیاں چلانے سے گریز کریں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں ۱۲مئی کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۳مئی کو بھی موسم جزی یا کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۴سے۱۸مئی تک موم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں۱۹؍اور۲۰مئی کو بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد میں۲۱سے۲۳مئی تک موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک رہنے کا مکان ہے ۔
محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کسانوں سے۱۱؍اور۱۲مئی کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز معطل رکھنے کو کہا اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دریائوں اور جھیل جھرنوں میں شکارہ سواری اور کشتیاں چلانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک سکتی ہیں اور کہیں کہیں تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دار لحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ :بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پاکستانی ڈورن پر فائرنگ

Next Post

۶۸ء۶۵ فیصد:تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے نظر ثانی شدہ اعداد و شمار جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا

۶۸ء۶۵ فیصد:تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے نظر ثانی شدہ اعداد و شمار جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.