جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو سبھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جیلوں میں ڈال کر ایک قوم ایک لیڈر کا خطرناک مشن پورا کریں گے ۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آپ کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پارٹی کے چار بڑے لیڈروں کو جیل بھیجنے کے بعد بھی ان کی پارٹی اور مضبوط ہوکر ابھری ہے ۔ وزیراعظم آپ کو کچلنا چاہتے ہیں۔ مودی کا یہ عمل جمہوریت نہیں ہے ، ملک کے عوام اسے پسند نہیں کرتے ۔
دہلی کے وزیراعلی نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے ملک کے بدعنوان ترین لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ہے ۔ اگر وہ بدعنوانی کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں تو انہیں کیجریوال سے سیکھنا پڑے گا۔ وزیراعظم صاحب اہل وطن کو بیوقوف سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت خطرناک مشن شروع کیا ہے ۔ وہ ایک قوم ایک لیڈر کے راستے پر چل رہے ہیں ،جس میں وہ ہم تمام اپوزیشن کو ختم کر دیں گے ۔ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو باقی تمام اپوزیشن لیڈر جیل میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کی سیاست کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر وہ اس بار الیکشن جیتتے ہیں تو وہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جگہ بھی لیں گے ۔ اس سے پہلے وہ کئی ریاستوں میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں کو سائیڈ لائن کرنے کا کام کر چکے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا "آج ایک آمر شخص ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ اس لئے وہ 140 کروڑ اہل وطن سے ملک کی جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لیے وہ پورے ملک میں جائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر مودی اپنے لئے ووٹ نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ وزیر اعظم اگلے سال 17 ستمبر کو 75 سال کے ہو جائیں گے ۔
مسٹر کیجروال نے کہا کہ 4 جون کے بعد بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نہیں بن رہی ہے ۔ تمام ریاستوں میں بی جے پی کی سیٹیں کم ہو رہی ہیں۔ کسی ایک ریاست میں بھی ان کی سیٹیں نہیں بڑھ رہی ہیں۔ ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی اور آپ بھی اس میں ساجھیدار دار ہو گی اور دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیں گے ۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا "پورے ملک نے دیکھا ہے کہ ملک کے مقبول ترین لیڈر اروند کیجریوال کے ساتھ کیا ہوا۔ مسٹر اروند کیجریوال صرف ایک شخص نہیں بلکہ ایک سوچ ہیں۔ انسان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن سوچ کو قید نہیں کیا جا سکتا۔ تین مرحلوں کے انتخابات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو پتہ چل گیا ہے کہ اس بار چار سو نہیں، اس بار بیڑا پار بھی نہیں ہوگا ۔ یہ لوک سبھا انتخابات جمہوریت کو بچانے کے لیے ہیں ۔ دس سال اقتدار میں رہنے کے بعد وزیر اعظم منگل سوتر پر ووٹ مانگ رہے ہیں، یہ شرم کی بات ہے ۔
قبل ازیں مسٹر کیجریوال نے کناٹ پلیس میں واقع ہنومان مندر میں پوجا کی۔ اس کے ساتھ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور مسٹر مان بھی موجود تھے ۔ ہنومان مندر میں پوجا کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال قدیم شیو اور شنی مندر گئے ۔
واضح ر ہے کہ سپریم کورٹ نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلی کے دفتر جانے پر پابندی سمیت کئی دیگر شرائط کے ساتھ جمعہ کو مسٹر کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی۔ وزیر اعلیٰ کو 50 دن کی گرفتاری (39 دن کی عدالتی تحویل اور 11 دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی حراست) کے بعد کل شام تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنت آر سی بی کے خلاف میچ میں نظر نہیں آئیں گے

Next Post

دہلی سے 7ویں حج پرواز کے ذریعے 58بغیر محرم خواتین عازمین حج مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

دہلی سے 7ویں حج پرواز کے ذریعے 58بغیر محرم خواتین عازمین حج مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.