بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی سے 7ویں حج پرواز کے ذریعے 58بغیر محرم خواتین عازمین حج مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in قومی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی// گزشتہ 9 مئی سے حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے پروازوں کے آغاز کے بعد سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اب تک چھ (6) خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 2084 عازمین حج کی روانگی کے بعد، 11 مئی کو سعودی ایئر لائنز کی 7ویں حج پروازسے 58 بغیر محرم (مرد ساتھی کے بغیر)خواتین عازمین مقدس شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ اس موقع پران خواتین کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنے اور مدینہ منورہ کے لیے الواعی مبارکباد پیش کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں ایئرپورٹ پر موجود رہیں اور انہیں پھولوں کا ہار پہناکر مدینہ کے لیے روانہ کیا۔
45 روزہ مقدس سفر حج پر جانے والی ان 58 خواتین میں سے 33 دہلی، 15 اتر پردیش، 6 اتراکھنڈ، 4 مہاراشٹرا اور ایک ایک بہار، اڈیشہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش سے ہیں ۔ 7 ویں حج پرواز سے مدینہ پہچنے والے کل 401 عازمین حج میں دہلی کے 175، اتر پردیش کے 212، اتراکھنڈ کے 6، مہاراشٹرا کے 4، پنجاب، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور بہار سے ایک ایک عازمین شامل ہیں۔ جبکہ اب تک کل 8 پروازوں سے 2881 عازمین حج جن میں 1480 مرد اور 1401 خواتین شامل ہیں دہلی سے مدینہ پہنچ چکے ہیں۔
دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ اس بار بھی بڑی تعداد میں بغیر محرم مسلم خواتین حج پر جا رہی ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مودی حکومت میں خواتین خود انحصار ہو رہی ہیں۔ وہ اپنے گھروں سے نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ خواتین بھی اکیلے حج پر جا سکتی ہیں جن کے ساتھ ہمیشہ کسی مرد رشتہ دار کو جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والی خواتین اپنے ملک کے لیے اورمودی جی کے لیے دل سے دعا کر رہی ہیں۔
محترمہ کوثر جہاں نے کہا کہ مودی جی اور ہماری حج کمیٹی کی قیادت میں حکومت نے جس طرح کی سہولیات اور سیکورٹی کی ضمانت دی ہے اس سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 25 مئی تک کل 47 حج پروازوں سے تقریباً 16500 عازمین حج پر جائیں گے جبکہ پورے ملک سے ادائیگی حج کے لیے جانے والے عازمین کی کل تعداد175025ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کا ایک قوم ایک لیڈر کے خطرناک مشن کو مکمل کرنے کا ارادہ ہے : کیجریوال

Next Post

مودی وزیر اعظم نہیں بلکہ راجہ ہیں: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی

مودی وزیر اعظم نہیں بلکہ راجہ ہیں: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.