بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ضمانت ملنے کے بعد کجریوال تہاڑ جیل سے رہا

انتخابی مہم حصہ لے سکیں گے ‘۲ جون کو سرنڈر کرنا ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-11
in اہم ترین
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
تہاڑ جیل سے عبوری ضمانت پر باہر آنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ ملک کو آمریت سے بچانا ہے ۔
تہاڑ جیل سے باہر آنے کے بعد کجریوال نے اپنے حامیوں، ملک کے عوام اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کو مل کر ملک کو آمریت سے بچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے دل و دماغ سے آمریت کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن۱۴۰کروڑ عوام کو بھی اس کے خلاف لڑنا ہے ۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں آپ لوگوں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں‘‘۔
کجریوال نے کہا کہ وہ ہفتہ کی صبح ۱۱بجے کناٹ پلیس میں ہنومان مندر جائیں گے اور بھگوان کا آشیرواد لیں گے اور دوپہر ایک بجے نامہ نگاروں سے ملاقات کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ کجریوال۵۰دنوں کے بعد عبوری ضمانت پر آج شام تہاڑ جیل سے باہر آئے ہیں۔انہیں ۲جون کو سرنڈر کرنا ہو گا ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ضمانت مشروط ہے جس دوران انہیں وزیر اعلیٰ کے دفتر اور دہلی سیکریٹریٹ جانے پر پابندی عائد رہے گی ۔ اس کے علاوہ انہیں کسی سرکاری فائل پر دستخط سے بھی روکا گیا ہے۔
۷ مئی کوعدالت عظمیٰ کی بنچ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ وہ کیجریوال کو صرف اس شرط پر راحت دینے پر غور کر سکتی ہے کہ وہ کوئی سرکاری فرائض انجام نہیں دیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی بنچ نے یہ بھی کہا کہ یہ’غیر معمولی‘صورتحال ہے ، کیونکہ لوک سبھا انتخابات پانچ سال میں ایک بار ہوتے ہیں۔
بنچ نے کہا کہ عبوری ضمانت دیتے وقت ہم غور کرتے ہیں کہ آیا (ضمانت کا) کوئی غلط استعمال ہوگا یا متعلقہ شخص سنگین جرم کا ملزم تو نہیں ہے ؟ قبل ازیں۳مئی کو عدالت نے مسٹر کیجریوال کی درخواست پر انہیں عبوری ضمانت دینے پر غور کرنے کا بھی اشارہ دیا تھا۔
کیجریوال نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ گھوٹالہ کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ اپنی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کیا ہے ۔ خصوصی عدالت اور پھر دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے سامنے اپنے تحریری جواب میں مسٹر کیجریوال نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اپنی گرفتاری کے طریقے اور وقت پر سوال اٹھایا ہے ۔
کیجریوال نے دلیل دی ہے کہ ان کی گرفتاری جمہوریت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور وفاقیت کے اصولوں پر ایک بے مثال حملہ ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کیجریوال کو ای ڈی نے ۲۱مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ کاویری باویجا کی خصوصی عدالت کے حکم پر انہیں تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے۱۰؍اپریل کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائی کورٹ کے جسٹس سورن کانتا شرما کی سنگل بنچ نے (۹؍اپریل کو) وزیر اعلیٰ کیجریوال کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور ان کی تحویل مرکزی تفتیشی ایجنسی کے حوالے کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
سنگل بنچ نے وزیر اعلی کیجریوال کی گرفتاری اور نظربندی کے معاملے میں مداخلت کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

Next Post

کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی

کانگریس پچاس سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.