پھلبانی/11 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات میں 50 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی اور انتخابات کے بعد اپوزیشن پارٹی کا درجہ حاصل نہیں کرپائے گی۔
اوڈیشہ کی کندھمال لوک سبھا سیٹ کے پھلبانی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے زور دے کر کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بنائی جائے گی اور اوڈیا زبان اور ثقافت کو سمجھنے والے مٹی کے بیٹے یا بیٹی کو بی جے پی حکومت کا وزیر اعلی بنایا جائے گا۔
اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں مرکز کی سابقہ بی جے پی حکومت کی کامیابیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے آج ہی کے دن پوکھرن ٹیسٹ نے دنیا بھر میں ملک کا امیج بہتر کیا تھا۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرکے لوگوں کا 500 سال کا انتظار ختم کیا۔