سرینگر//
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ہفتہ کو سرینگر میں کئی اہم پروجیکٹوں کا افتاح کیا ہے۔ انہوں نے جموںو کشمیر میں پھولوں کی تجارت کا دائرہ کار کو وسعت دینے اور اس شعبے میں روزگار کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے علاوہ اسے مزید منافع بخش بنایا گیاہے۔
سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی منفرد جغرافیائی موسمی ترتیب اور اس کی بے مثال قدرتی خوبصورتی نے یوٹی کو پوری دنیا کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک بنا دیا ہے۔
ایل جی نے ہفتہ کو سرینگر کے بوٹینیکل گارڈن، چشمہ شاہی، سرینگر میں فلاور شو۲۰۲۲ کا افتتاح کیا۔افتاح کے دوران اینی تقریر سنہا نے کہا ہے کہ جموںو کشمیر تجارتی پھولوں کے کار بار کو فروغ دینے کے لئے یہاں حکومت پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گااور شعبے میں روزگار کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے علاوہ اسے مزید منافع بخش بنایا گیاہے۔
جموںکشمیر کے ایل جی نے کہا جموںو کشمیر منفرد جغرافیائی موسم ترتیب اور اسکی لا مثال قدرتی خوبصورتی نے جموں و کشمکیر کو دنیا کے ایک اہم سیاحتی مقام میں سے ایک بنایا ہے ۔انہوں نے کہا ہم باغات اور پارکوں کے نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں، نئی ٹیکنالوجیز متعارف کر رہے ہیں، سماجی و اقتصادی عدم توازن کو ختم کرنے کے لیے کاشتکاروں کی ہینڈ ہولڈنگ بڑھا رہے ہیں، اور ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرکٹس میں فلوری کلچر کی مصنوعات کیلئے مارکیٹ روابط پیدا کر رہے ہیں‘‘۔
سنہا نے نے ثقافت، سیاحت اور پھولوں کی زراعت کے شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لانے کیلئے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف پالیسی اقدامات کا ذکر کیا۔اْنہوں نے اس سال ٹیولپ فیسٹیول کے دوران نیا ریکارڈ قائم کرنے پر فلوریکلچر، گارڈن، پارکس ڈیپارٹمنٹ اور تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج، سیاح، ریکارڈ تعداد میں، پوری دنیا سے جموں و کشمیر کی قدیم خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے اور اس کی بھرپور ثقافت اور تاریخی ورثے کو سمجھنے کے لیے آرہے ہیں۔
سنہا نے زراعت، باغبانی اور فلوریکلچر سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کے فوائد حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر پوری توجہ دے رہی ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر میں وہ علاقے جو دہائیوں سے نظر انداز کیے گئے تھے۔