سرینگر//
محکمہ سکول ایجوکیشن نے جموں ڈویڑن کے سمر زون میں پڑنے والے ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ سکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق آٹھویں جماعت تک کے سکولوں میں ۲۳ مئی سے ۹ جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی جبکہ ۹ویں سے۱۲ویں جماعت میں۳۰ مئی سے۹ جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔
جموں ڈویڑن میں گرم موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔