جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-09 - Updated on 2024-05-10
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

حیدر آباد/۹مئی
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ 2024 کا الیکشن راہل گاندھی بمقابلہ نریندر مودی ہے اور یہ ترقی کےلئے ووٹ اور جہاد کے لئے ووٹ کے درمیان مقابلہ ہے۔
تلنگانہ کے بھونگیر لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ یہ انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی ’بھارتیہ گارنٹی‘ اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ’چینی گارنٹی‘ کے درمیان مقابلہ ہے۔
کانگریس، بی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم کوخوشنودی کا تکونہ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پارٹیاں رام نومی جلوس نہیں نکالنے دیتی ہیں اور وہ سی اے اے کی بھی مخالفت کرتی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا”یہ لوگ’حیدرآباد لبریشن ڈے‘ (17 ستمبر) منانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ یہ لوگ سی اے اے کی مخالفت کرتے ہیں۔ یہ لوگ شریعت اور قرآن کی بنیاد پر تلنگانہ چلانا چاہتے ہیں“۔
شاہ نے کہا کہ بی جے پی اب تک لوک سبھا انتخابات کے تین مرحلوں میں تقریبا 200 نشستیں حاصل کرے گی اور تلنگانہ کو پارٹی کو 400 نشستوں کے ہدف کو عبور کرنے میں مدد کرنے کے لئے ووٹ دینے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی نے 2019 میں تلنگانہ کی 17 لوک سبھا سیٹوں میں سے چار پر کامیابی حاصل کی تھی اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ بی جے پی موجودہ انتخابات میں 10 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔
شاہ نے پیش گوئی کی کہ تلنگانہ میں ڈبل ڈیجٹ اسکور وزیر اعظم مودی کو 400 نشستوں کو عبور کرنے میں مدد دے گا۔
کانگریس کے اس الزام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرے گی اور ریزرویشن کو ختم کرے گی ، انہوں نے کہا کہ کانگریس جھوٹ بول کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
شاہ نے کہا کہ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی کوٹہ ختم کردیں گے لیکن انہوں نے گزشتہ 10 سالوں سے مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں رہنے کے باوجود ایسا نہیں کیا۔ لیکن تلنگانہ میں کانگریس نے مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دے کر ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن پر ڈاکہ ڈالا۔ شاہ نے کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو مسلم ریزرویشن کو ختم کرے گی اور ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کوٹے میں اضافہ کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگرچہ راجستھان اور تلنگانہ کے لوگوں کا کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، لیکن بھونگیر کے لوگ کشمیر کی خاطر اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔
دفعہ 370 کے خاتمے پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ نے یہ بھی کہا کہ مودی نے دہشت گردی ، نکسل ازم کو ختم کیا ہے اور ملک کو محفوظ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی، بی آر ایس اور کانگریس’’خوش نودی کی اے بی سی‘ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر سے تعلق رکھنے والا اب کوئی جنگجو زندہ نہیں :پولیس

Next Post

جب مقبوضہ کشمیر خود چل کر آئیگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

جب مقبوضہ کشمیر خود چل کر آئیگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.