پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مجھے کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی:محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in مقامی خبریں
A A
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جنوبی کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران انتظامیہ نے انہیں کئی علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
محبوبہ نے کہا’’ترال کے لوگوں نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ہے اور آگے بھی دیں گے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ نے مجھے ترال کے کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ مجھے معلوم نہیں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جہاں تک ترال کا تعلق ہے تو یہ پورا علاقہ پہلے بھی میرے ساتھ تھا اور آگے بھی ہوگا‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ ترال کے لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ پی ڈی پی نے ہی ان کو مشکل حالات سے باہر نکالا۔انہوں نے کہا’’ترقی کے حوالے سے بھی مرحوم مفتی صاحب کے دور میں ترال میں بہت کام ہوئے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ترال میں جب حالات مشکل تھے تو ہم نے ہی ان کو ان حالات سے باہر نکالا لوگوں کو ہماری وہ قربانی یاد ہے ‘‘۔
ایک بچی کا ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ نے کہا’’وہ ویڈیو ہم نے اپ لوڈ نہیں کی‘ ایک بچی اپنی ماں کے ساتھ میرے پاس آئی اور اس نے تقریر کی جس کو کسی نے وائرل کیا‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’ہمار اس کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے ‘‘۔
بتادیں کہ اس انتخابی مہم کے دوران ان کے ہمراہ سری نگر لوک سبھا سیٹ کے امید وار وحید پرہ بھی تھے ۔سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے ۱۳مئی کو پولنگ ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ، راجوری اور بھلیسہ کے متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

Next Post

تین دہائیوں سے گرفتاریوں سے بچنے والے ۲مفرور افراد گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

تین دہائیوں سے گرفتاریوں سے بچنے والے ۲مفرور افراد گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.