ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لوک سبھا انتخابات: کرگل میں نیشنل کانفرنس کو بغاوت کا سامنا

مقامی یونٹ لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار محمد حنیفہ کی حمایت پر بضد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-07
in مقامی خبریں
A A
لوک سبھا انتخابات: کرگل میں نیشنل کانفرنس کو بغاوت کا سامنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر/
نیشنل کانفرنس ( این سی) کو یونین ٹیریٹری لداخ کے کرگل ضلع میں بغاوت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مقامی یونٹ نے ۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کی قیادت سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔
یہ اقدام این سی ہائی کمان کی ایک ہدایت کے جواب میں آیا، جس میں کرگل کے اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ لداخ پارلیمانی نشست کے لیے انڈیا بلاک کے امیدوار، تسیرنگ نامگیال کی حمایت کریں۔
این سی کے اس فیصلے پر کرگل کیڈر کی جانب سے پارٹی کو اس مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
کرگل میں منعقدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران این سی کے ایڈیشنل سیکریٹری، (کرگل لداخ)، قمر علی اخون نے بڑے پیمانے پر استعفیٰ کا انکشاف کیا، جس کی وجہ کانگریس کی قیادت والے ’’انڈیا بلاک‘‘ کے امیدوار تسیرنگ نامگیال کی حمایت کرنے کے لیے ہائی کمان کے دباؤ کو قرار دیا گیا۔
اپنے استعفیٰ کے خط میں کرگل یونٹ نے لداخ ڈیموکریٹک الائنس (ایل ڈی اے) کے محمد حنیفہ عرف حاجی حنیفہ جان کی لداخ پارلیمانی حلقہ کے لیے بطور آزاد امیدوار حمایت کرنے کے متفقہ فیصلے پر زور دیا گیا۔
لداخ سے کانگریس امیدوار کی حمایت کے لیے پارٹی کی اعلیٰ کمان کے مسلسل دباؤ کے باوجود این سی اور کانگریس دونوں کے کرگل دھڑے نے اس ہدایت کی سختی سے مخالفت کی۔ نتیجتاً لداخ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کرگل یونٹ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس میں پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری قمر علی آخون بھی شامل ہے۔
آخون نے پارٹی مفادات پر لداخ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ انتخابات میں لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار حاجی حنیفہ کی حمایت کی تصدیق کی۔ آخون نے کہا: ’’ہم نے پارٹی (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ایک خط لکھا ہے اور انہیں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے پارٹی کے تمام عہدیداروں کا اجتماعی استعفیٰ سے آگاہ کیا ہے۔‘‘
آخون کے دستخط شدہ استعفیٰ نامہ میں لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے آزاد امیدوار کے طور پر محمد حنیفہ کی حمایت کرنے کے اجتماعی فیصلے پر زور دیا گیا ہے، جس میں لداخ سے انڈیا بلاک کے امیدوار کی توثیق کرنے کے لیے پارٹی کے ہائی کمان کے دباؤ کو مسترد کرنے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے ’’مجموعی طور پر لداخ خطے کے مفاد میں اور ہمارے خطے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لداخ ڈیموکریٹک الائنس نے متحدہ طور پر ایک مشترکہ امیدوار یعنی محمد حنیفہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان ہم پر (ٹیلیفون کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی) لداخ سے کانگریس کے امیدوار کی حمایت کے لیے دباؤڈال رہی ہے جو کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اور انڈیان نیشنل کانفرنس یونٹ کرگل سمیت سبھی کے لیے ناقابل قبول ہے۔‘‘
خط میں مزید کہا گیا ہے ’’پارٹی ہمیں (این سی کارکنان کو) لداخ کے لوگوں کے مفاد کے خلاف کام کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ لہذا ہم پارٹی کی بنیادی رکنیت بشمول سبھی عہددوں سے اجتماعی طور استعفیٰ دینے پر مجبور ہیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جب کرگل میں این سی – کانگریس اتحاد نے لداخ لوک سبھا سیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا اس وقت دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق سیٹ الاٹمنٹ کانگریس کے حصہ میں تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہمارے ورکر این سی ‘پی ڈی پی اور کانگریس کے بغیر کسی کو بھی ووٹ دیں‘

Next Post

کولگام میں رات بھر کی خاموشی کے بعد فائرنگ کا تازہ تبادلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

کولگام میں رات بھر کی خاموشی کے بعد فائرنگ کا تازہ تبادلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.