جموں//
مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو پانچ آئی اے ایس اور ایک آئی پی ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا جن میں نوین کمار چودھری اور ایم راجو شامل ہیں۔
اس سلسلے میں جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اے جی ایم یو ٹی کیڈر سے تعلق رکھنے والے چودھری کو میزورم جبکہ ایم راجو کا اروناچل پردیش میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ٹرانسفر کیے گئے دیگر افراد میںسدھیر کمار راؤ میزورم سے گوا اور وکرماجیت سنگھ شامل ہیں۔اے اشون کندرو میزورام سے گوا اور وکرم جیت سنگھ کیریلا کیڈر سے جموں کشمیر ۔
دریں اثنا جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا۔سنیل شرما، پرائیویٹ سیکرٹری، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کا تبادلہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم، جموں میں کیا گیا ہے۔
شوکت احمد راتھر، پرائیویٹ سیکرٹری (ایچ او ڈی کیڈر) جو اس وقت سکمز میڈیکل کالج اور ہسپتال، سری نگر میں تعینات ہیں، کو کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن، جموں و کشمیر کے دفتر میں تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔
کمشنر، فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن، جموں و کشمیر کے دفتر میں انچارج پرائیویٹ سیکرٹری نذیر احمد پرے کو کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔
کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں انچارج پرائیویٹ سکریٹری (ایچ او ڈی کیڈر) انجو شرما کو لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر اور تعینات کیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا تمام افسران کو فارغ کیا گیا سمجھا جائے گا۔