نئی دہلی//
سی بی آئی نے جمعہ کو جموں کشمیر کے سابق وزیر خزانہ حسیب درابو سے ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں جموں اینڈ کشمیر بینک کے دفتر کیلئے ایک عمارت کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کی جب وہ بینک کے چیئرمین تھے۔
ایجنسی نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کے ایک حوالہ کے بعد سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں درابو کو درج کیا تھا۔
سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ بینک نے باندرہ کرلا کمپلیکس میں اپنے برانچ آفس کیلئے اکروتی گولڈ کے ساتھ دیگر شارٹ لسٹ شدہ بلڈرز کی پیشکش سے کہیں زیادہ قیمت پر سودا کیا تھا جس سے بینک کو ۱۰۰ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا۔