جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں وکشمیر میں الیکشن کےلئے تیاریاں زوروں پر ہیں:پی کے پولے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-03
in ٹاپ سٹوری
A A
آگ کی دو الگ الگ واردات میں ہوٹل‘ دو رہائشی مکان خاکستر

Pole

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر/۳مئی
جموںکشمیر کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) پی کے پولے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ شیڈول جاری کرنے کے بعد سے جموں وکشمیر میں الیکشن کےلئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔
پولے نے کہا کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے رائے دہندگان میں کافی جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے ۔
سی ای او نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سی ای او نے کہا”الیکشن کے لئے پچھلے پانچ مہینوں سے تیاریاں جا ری ہیں اور جب سے الیکشن کمیشن نے شیڈول نوٹیفائی کیا ہے تب سے تیاریوں نے زور پکڑا ہے “۔
پولے کا کہنا تھا”بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کےلئے 2 مئی تک 19 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے جبکہ سری نگر کے لئے 24 اور اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں“۔
سی ای او نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف امید واروں بلکہ لوگوں میں بھی الیکشن کے تئیں کافی جوش و جذبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن رائے دہندگان کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے اور جو 45 فیصد جسمانی طور معذور ہیں ان کے لئے گھر سے ووٹ ڈالنے کا بند وبست کیا گیا ہے بشرطیکہ انہوں نے اس کی درخواست کی ہو۔
پولے کا کہنا تھا”پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں میں بھی کافی جوش و جذبہ ہے ، میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کو پولنگ مراکز پر اچھا تجربہ حاصل ہوگا“۔
سی ای او نے کہا کہ تمام پولنگ مراکز پر تمام تر بنیادی سہولیات کو دستیاب رکھا گیا ہے اور ہر پولنگ مرکز پر مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ ہلپر رکھے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپوارہ میں ہمیشہ ووٹنگ شرح اچھی رہتی ہے اور اس بار بھی ایسی ہی امید ہے ۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے پولنگ مراکز پر پہنچ کر اپنے اپنے پسندیدہ امید واروں کے حق میں ووٹ ڈالیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

’ڈرو مت،بھاگو مت‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’ڈرو مت،بھاگو مت‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.