سرینگر//
شمالی فوج کے کمانڈر‘لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی‘جو آج یہاں تین روزہ دورے پر پہنچ گئے‘ نے وادی کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایک دفاعی ترجمان کے مطابق آرمی کمانڈر کے ہمراہ چنار کور کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل‘اے ڈی ایس اوجلا نے آج جنوبی کشمیر میں مختلف مقامات اور فارمیشنوں کا دورہ کیا‘جہاں انہیںانسداد دہشت گردی گرڈ،امر ناتھ یاترا کی تیاریوں‘ ترقیاتی کاموں اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان کے مطابق شمالی کمان کے سربراہ نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کو بڑی صفائی کے ساتھ انجام دینے پر ان کی تعریف کی ۔انہوں نے فوجیوں کے اور عام شہریوں میں روابط کی بھی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کی بھرتیوں میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔
آرمی کمانڈر بعد چنار کور ہیڈ کوارٹر پہنچے‘جہاں انہیں لیفٹیننٹ جنرل وجلا نے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دویدی مجموعی طور پر جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں پر آگے کی پوسٹوں کا دورہ کریں گے۔