جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بسنت گڑھ ادھم پور تصادم :مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری

 پیرا کمانڈوز کی خدمات حاصل‘۴ جنگجوؤں کی ممکنہ دراندازی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-30
in اہم ترین
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

جموں//
جموں کشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں پیر کو دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ اس دوران ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پیرا کمانڈوز کو جنگلی علاقے میں اتارا گیا ہے ۔اے ڈی جی پی جموں کے مطابق جنگلی علاقے میں چار سے چھ ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ جنگلی علاقے میں مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر پیر کی صبح وسیع پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایس او جی اور فوج نے ایک وسیع الریض جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پیراکمانڈوز کو بھی جنگل میں اتارا گیا ہے تاکہ جلدازجلد ملی ٹینٹوں کو مار گرایا جاسکے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج‘ آنند جین نے بتایا کہ ادھم پور کے جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے دو گروپ جو حال ہی میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوج اور پولیس کی بھاری جمعیت نے جنگلی علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے ذریعے دراندازی کے بعد ملی ٹینٹوں کا یہ گروپ کٹھوعہ سے ہوتے ہوئے بسنت گڑھ پہنچا جہاں سے انہیں چناب ویلی کی طرف جانا تھا لیکن درمیانی شب ان کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔
بتادیں کہ بسنت گڑھ ادھم پور میں اتوار کی صبح ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ولیج ڈیفنس گارڈ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
ادھر سکویرٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر حال ہی میں دراندازی کرکے اِس پار داخل ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں سڑک حادثے میں ۱۲مسافر زخمی

Next Post

چٹانیں کھسکنے سے جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
سرینگر،جموں شاہراہ کی فوری بحالی کیلئے فوج کی خدمات حاصل

چٹانیں کھسکنے سے جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.