منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بارشوں کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی متاثر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
برفباری اور بارشیں جاری:وادی میںناساز گار موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Rain

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/29 اپریل

وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں گذشتہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

موسلا دھار بارشوں کے باعث وادی کے میدانی علاقوں کی سڑکیں اور گلی کوچے پانی سے بھری ہوئے ہیں وہیں سرینگر، جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سری نگر، لیہہ شاہراہ ویگر پہاڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض نشینی علاقوں میں پانی گھروں میں بھی گھس گیا ہے جس سے مکینوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں اور گلی کوچے ندلی نالوں میں تبدیل ہوئے اور گھروں سے باہر نکلنا از بس محال بن گیا ہے ۔

دریں اثنا خراب موسم حالات کے پیش نظر حکام نے بعض اضلاع میں پیر کے روز اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ میں قریب نصف فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ تلیل، گمری اور مینہ مرگ میں 8 سے 12 انچ تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے اور وادی کے دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں64.4 ملی میٹر، کپوارہ میں 40.2 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 43.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 30.2 ملی میٹر اور 51.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔

وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم حکام نے سیلاب کے خطرے کو فی الوقت خارج از امکان قرار دیا ہے ۔

محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی طرف سے کی گئی پیمائش کے مطابق دریائے جہلم میں سنگم کے مقام پر پانی کی سطح 10.98 فٹ، پانپور میں 2 ایم، منشی باغ میں11.33 فٹ، آشم میں 7.90 فٹ، ولر میں 1576.95 ایم اور اس کے ٹریبیوٹریز کھڈونی کے ویشنو نالہ میں پانی کی سطح 7.40 ایم، وچھی کے رامبیارا نالہ میں 1.03 ایم، بٹکوٹ کے لدر نالہ میں0.53 ایم، برزلہ کے دودھ گنگا نالہ میں 2.03 ایم اورت نالہ سندھ میں2.32 ایم ریکارڈ ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 اپریل کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں یکم مئی سے 5 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایڈ وائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم مئی تک اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں آپریشنز بند رکھیں۔

ایڈوائزری کے مطابق اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر رہ سکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے نیز کچھ علاقوں میں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔دریں اثنا نا ساز موسمی حالات کے باعث وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور تصادم :مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری‘ پیرا کمانڈوز کی خدمات حاصل

Next Post

کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

کپواڑہ میں سیلابی صورتحال، رہائشی بستیاں زیر آب، لوگ محفوظ جگہ منتقل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.