پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دوسرے مرحلے میں آج ووٹنگ ۔۔۔۱۲ ریاستوں اور یو ٹیز میں ۸۸ لوک سبھا نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی

۱۶ کروڑ اہل ووٹر۱۲۰۶؍امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-26
in اہم ترین
A A
پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو ۱۲؍ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی۸۸سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
دوسرے مرحلے میں ان سیٹوں کے۸۷ء۱لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ۸۸ء۱۵کروڑ سے زیادہ ووٹر۱۲۰۶؍امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ ووٹنگ صبح۷بجے شروع ہوگی اور شام۶بجے ختم ہوگی۔ اس کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں سخت سکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچادی گئی ہیں۔
اس مرحلے میں جن امیدواروں کا مستقبل ای وی ایم مشینوں میں درج ہونا ہے ان میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے ، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، راجیو چندر شیکھر، سابق مرکزی وزیر ششی تھرور اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی بیتول سیٹ پر انتخابات ہونا تھے لیکن بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار کی موت کے بعد اب اس سیٹ پر انتخابات تیسرے مرحلے میں۷مئی کو منعقد ہوں گے ۔
کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ سے۲۰‘ کرناٹک سے۱۴‘راجستھان سے۱۳‘ مہاراشٹر اور اتر پردیش سے آٹھ، آٹھ، مدھیہ پردیش سے چھ، آسام اور بہار سے پانچ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال اور جموں سے تین تین امیدوار میدان میں ہیں۔ جموںکشمیر، منی پور اور تریپورہ میں ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ کل ملاکر۱۲۰۶؍امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق کل صبح۷بجے سے شام۶بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے اوقات پارلیمانی حلقوں کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے انتخابی عہدیداروں کی ٹیمیں ای وی ایم مشینوں کے ساتھ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دی گئی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنرس گیانش کمار اور شری سکھبیر سنگھ سندھو نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ عام انتخابات۲۰۲۴کے دوسرے مرحلے کے پولنگ دن کے موقع پر ملک کے۸۸ء۱۵کروڑ سے زیادہ ووٹروں کو ایک پیغام میں، انہوں نے کہا’’آپ اپنا ووٹ ڈالیں اور انتخابات کے تہوار، ملک کے فخر کے جشن میں حصہ لیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں۶۳ء۱۶کروڑ ووٹروں نے۱۶۰۵؍امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کیا تھا جن میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، کرن رجیجو،ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزیر، دو سابق وزیر اعلیٰ اور ایک سابق گورنر۔ پہلے مرحلے میں۱۰۲سیٹوں پر اوسطاً۶۲فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔
ان انتخابات میں، جو کل ملاکر سات مرحلوں میں کرائے جا رہے ہیں، لوک سبھا کی۵۴۳سیٹوں کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش، سکم، اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کی اسمبلیوں کے لیے بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔ووٹوں کی گنتی۴جون کو ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان میں مقیم چار ملی ٹینٹ ہینڈلرز کی جائیدادیں قرق :پولیس

Next Post

سوپور میں جاری جھڑپ میں شہری زخمی 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

سوپور میں جاری جھڑپ میں شہری زخمی 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.