ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in تازہ تریں
A A
اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے امکانات کم ہیں:فاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/25 اپریل

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس ان طاقتوں کے خلاف بنا ہے جو ملک کو الگ الگ کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

فاروق کا کہنا تھا”اب روح اللہ صاحب میری جگہ پارلیمنٹ میں جا کر ریاست کے تشخص کو بچائیں گے “۔

این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں کانگریس کے ہیڈ کوارٹر پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی اور نیشنل کانفرنس کے سری نگر لوک سبھا سیٹ کے امید وار آغا روح اللہ بھی موجود تھے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”ہماری الائنس مضبوط ہے ، ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں“۔

ان کا کہنا تھا”راجستھان میں وزیر اعظم نے جو تقریر کی اس نے میرے رونگٹھے کھڑے کئے ، وزیر اعظم کو بلا لحاظ مذہب و ملت اور رنگ و نسل ملک کے تمام لوگوں کی خدمت کرنی ہوتی ہے “۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا”انڈیا الائنس ملک کو الگ الگ کرنے والوں کے خلاف ہی بنی ہے راہل گاندھی جی جب یہاں پد یاترا پر آئے تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ انڈیا الائنس آئین کی حفاظت کے لئے بنا ہے “۔انہوں نے کہا”میری جگہ پر اب آغا روح اللہ صاحب پارلیمنٹ میں جائیں گے وہ وہاں ہر باشندے کی بات کریں گے ، وہ ریاست کے تشخص کو بچائیں گے “۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا”انڈیا الائنس کامیاب ہوئی تو جو یہاں خرابیاں ہوئی ہیں ان کو ٹھیک کرنا ہے ، الیکشن کمیشن کو آزاد بنانا ہے ، عدلیہ کو آزاد بنانا ہے ، ایسے گورنروں کو بھیجنا ہے جو دلی کے بجائے لوگوں کی خدمت کریں گے “۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”ہماری الائنس بہت مضبوط ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان یہ سمجھے کہ جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے “۔

جموںکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پارٹی ہیڈ کوارٹر پر حاضر ہونے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا”اودھم لوک سبھا سیٹ چودھری لال سنگھ اور جموں لوک سبھا سیٹ سے رمن بھلا کامیاب ہوں گے“۔انہوں نے کہا”کشمیر کی تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کے امید واروں کے ساتھ کانگریس پوری طاقت سے کھڑی ہے “۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر لداخ کی تمام 6 سیٹوں پر انڈیا الائنس کی جیت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کے آغا روح اللہ نے سری نگر لوک سبھا سیٹ کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

Next Post

جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.