جموں/۲۵اپریل
جموں میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں اور حساس علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے حساس علاقوں میں گشت کر رہا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس علاقے کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے اور ووٹنگ سے پہلے کسی بھی آئی ای ڈی خطرے کو دور کرنے کے لئے خصوصی کتوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں راجوری کے علاقے شاہدرہ شریف میں دہشت گردوں کے حملے میں محمد رزاق نامی ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا۔
اس واقعہ کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس ہائی الرٹ پر ہے اور اس طرح کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
جموں میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں۶۲اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ (ایجنسیاں)