ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-13
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

آدم پور/ 13 مئی
پاکستان کے ساتھ فوجی کارروائی روکے جانے پر اتفاق کے دو دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح پنجاب کے آدم پور ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور جوانوں سے بات چیت کی۔
پاکستان نے 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات آدم پورایئر فورس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی۔
بغیر کسی پیشگی پروگرام کے علی الصبح ایئر فورس اسٹیشن پہنچے مودی نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بڑا سبق سکھانے اور اس کی ناپاک حرکتوں اور جرات پر اسے سزا دینے کے لیے جوانوں کے حوصلے اور بہادری کی تعریف کی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چلائے گئے آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کے طور پر آدم پورایئر فورس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ہندوستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام کر دیا تھا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم کے آدم پور دورے کی معلومات دی اور جوانوں کے ساتھ مسٹر مودی کی بات چیت کی ایک تصویر بھی مشترک کی۔
مودی نے پوسٹ میں کہا”آج صبح میں آدم پورایئر فورس اسٹیشن گیا اور ہمارے بہادر فضائی جانبازوں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ ہمت، عزم اور بے خوفی کی علامت جوانوں کے ساتھ ہونا ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا۔ ہندوستان اپنی مسلح افواج کے تئیں ہمیشہ شکر گزار رہے گا، کیونکہ وہ ہمارے ملک کے لیے سب کچھ کرتے ہیں“۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے پیر کی رات اہل وطن سے خطاب میں پاکستان کو سخت انتباہ دیا تھا کہ ہندوستان ،پاکستان کی طرف سے جوہری حملے کی دھمکی سے بلیک میل نہیں ہوگا اور اگر اسے بچنا ہے تو دہشت گردی کے ڈھانچے کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری سے بھی واضح طور پر کہا کہ ہندوستان کی پالیسی میں دہشت گردی اور تجارت، دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب دہشت گردی کے سرغنوں اور دہشت گردی کی سرپرست حکومت کو الگ الگ نہیں دیکھا جائے گا اور پاکستان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت دہشت گردی اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں ہی ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

Next Post

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.