پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے بھارت کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان کی بری فوج اور فضائیہ کے 11 اہلکار ہلاک ہوئے۔
منگل کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ لڑائی کے دوران بری فوج کے چھ اور فضائیہ کے ایک سکوڈرن لیڈر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، تمام اہلکار 10 مئی کو ہلاک ہوئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھ اور سات مئی درمیانی شب کو کیے جانے والے حملے میں سات خواتین اور 15 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔
تقریباً چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد بالآخر سنیچر کے روز انڈیا اور پاکستان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا