جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلے کے شوکرو جنگل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات ملنے کے بعد کیلے کے جنگلات میں ایک بڑے کوردن اور تلاشی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا”جیسے ہی پولیس اور فوج کی ایک ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیاتو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک جھڑپ شروع ہوئی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین لشکر طیبہ کے دہشت گرد مارے گئے، تاہم دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے“۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔