پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلا مرحلہ۶۰ فیصد ووٹنگ ۔۔۔ملک کے ۱۰۲لوک سبھا حلقوں میں پر امن طور پر ووٹنگ مکمل ہوئی:کمیشن

۶۳ء۱۶کروڑ ووٹروںنے ۱۶۲۵؍امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-20
in اہم ترین
A A
پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی///
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل ۱۰۲حلقوں کیلئے جمعہ کو۶۰فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔
لوک سبھا کی کل۵۴۳سیٹوں کیلئے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو۲۱ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ۱۰۲سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح۷بجے سے شام۶بجے تک ووٹنگ ہوئی۔
ان سیٹوں پر کل۶۳ء۱۶کروڑ ووٹروں کو کل۱۶۲۵؍امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔ شام۷ بجے تک الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کا تناسب تریپورہ میں سب سے زیادہ۹۰ء۷۹فیصد رہا، جب کہ بہار میں سب سے کم۴۹ء۴۷فیصد ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آئے ۔
کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ کی ایک سیٹ پر۹۰ء۷۹فیصد، مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر۵۷ء۷۷فیصد‘ منی پور کی دو سیٹوں پر۶۲ء۶۸فیصد، میگھالیہ کی دو سیٹوں پر۲۰ء۷۰فیصد اور آسام میں پانچ سیٹوں پر۳۸ء۷۱فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
پڈوچیری کی ایک سیٹ پر۲۵ء۷۳فیصد، چھتیس گڑھ کی ایک سیٹ پر۴۱ء۶۳فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اسی طرح جموں و کشمیر کی ایک سیٹ پر ۰۸ء۶۵فیصد، مدھیہ پردیش کی پانچ سیٹوں پر۳۳ء۶۳فیصد، اروناچل پردیش میں دو سیٹوں پر۴۶ء۶۵فیصد، سکم میں ایک سیٹ پر۰۶ء۶۸فیصد، ناگالینڈ کی ایک سیٹ پر۷۷ء۵۶فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
میزورم کی ایک سیٹ پر۱۸ء۵۴فیصد، اتر پردیش میں آٹھ سیٹوں پر۵۷۸۶۱فیصد، اتراکھنڈ میں پانچ سیٹوں پر۶۴ء۵۳فیصد، انڈمان اور نکوبار کی ایک سیٹ پر۸۷ء۵۶فیصد، مہاراشٹر کی پانچ سیٹوں پر۲۹ء۵۵فیصد، لکشدیپ کی ایک سیٹ پر۰۲ء۵۹فیصد، راجستھان کی۱۲ سیٹوں پر۹۵ء۵۰فیصد، تمل ناڈو کی۳۹سیٹوں پر۱۹ء۶۲فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
ووٹنگ صبح ۷بجے شروع ہوئی جو شام۶بجے تک جاری تھی۔
مغربی بنگال، شمال مشرقی راجستھان اور دیگر مقامات کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی مرد و خواتین ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پہلی بار ووٹ کا حق حاصل کرنے والے نوجوان ووٹروں میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کافی جوش و خروش تھا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’تمام ۲۱ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا عمل آسانی سے اور پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ اروناچل پردیش کی۶۰؍اور سکم کی تمام ۳۲؍اسمبلی سیٹوں پر بھی آج ووٹنگ ہوئی‘‘۔
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مبصرین کو تعینات کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے دو ساتھی الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھویر سنگھ سندھو کے ساتھ کمیشن کے ہیڈکوارٹر سے پورے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات:اننت ناگ راجوری نشست سے بی جے پی دستبردار

Next Post

کشتی الٹنے کا سانحہ:لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے پانچویں روز بھی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان
اہم ترین

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

2025-06-15
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
اہم ترین

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

2025-06-15
جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس
اہم ترین

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

2025-06-15
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
اہم ترین

امر ناتھ یاترا :سادھو ۳ جولائی کو یاترا کے آغاز سے قبل جموں پہنچ گئے

2025-06-14
احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی
اہم ترین

احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی

2025-06-14
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-14
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

ایران پر اسرائیل کے حملے مکمل طور پر بلاجواز ہیں: وزیر اعلیٰ

2025-06-14
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے
اہم ترین

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

2025-06-13
Next Post
جہلم میں کشتی ڈوب جانے سے ۶ہلاک‘ متعدد لاپتہ‘تین کا علاج جاری

کشتی الٹنے کا سانحہ:لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے پانچویں روز بھی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.