بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لوک سبھا انتخابات:اننت ناگ راجوری نشست سے بی جے پی دستبردار

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ ختم ‘محبوبہ اور میاں الطاف سمیت ۲۵؍امیدوار میدان میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-20
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر///
جنوبی کشمیر کی اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرکے بی جے پی نے وادی کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں میں سے پہلی سیٹ سے دستبر دار ہونے کا اعلان کر دیا۔
بتادیں کہ اننت ناگ ،راجوری لوک سیٹ کیلئے جمعہ کے روز کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی اور بی جے پی کے کسی بھی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے ۔
اس لوک سبھا سیٹ کے ریٹرنگ افسرسید فخر الدین کے مطابق اس نشست کیلئے کل۲۵؍امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے جن کی جانچ پڑتال۲۰؍اپریل یعنی ہفتے کو ہوگی۔
اس سیٹ کیلئے۷مئی کو پولنگ ہوگی اور اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ظفر اقبال منہاس کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے ۔
جمعہ کے روز ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے ایڈوکیٹ محمد سلیم نے اس سیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔
اس موقع پر ڈی پی اے پی کے چیئر مین غلام نبی آزاد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’ہم نے اس لوک سبھا نشست کیلئے ایک پڑھے لکھے امید وار کو کھڑا کیا ہے جو ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی سی ممبر بھی ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کشمیر کی تین سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم جنوبی کشمیر کا بی جے پی کیڈر پارٹی کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہے ۔
ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا الزام ہے کہ بی جے پی کشمیر میں اپنے ’پراکسیز‘ کی حمایت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا’’بی جے پی نے کشمیر میں میدان نہیں چھوڑا ہے بلکہ وہ در پردہ صورتحال پر کنٹرول کئے ہوئے ہے ‘‘۔
اننت ناگ ،راجوری لوک سبھا میں زائد از ۱۸ لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کے اہل ہیں اور یہ نشست جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ضلع پونچھ کے پیر پنچال علاقے تک محیط ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ای ڈی کی عدالت میں۹ملزموں کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج

Next Post

پہلا مرحلہ۶۰ فیصد ووٹنگ ۔۔۔ملک کے ۱۰۲لوک سبھا حلقوں میں پر امن طور پر ووٹنگ مکمل ہوئی:کمیشن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
پہلا مرحلہ:۶۰ فیصد ووٹنگ

پہلا مرحلہ۶۰ فیصد ووٹنگ ۔۔۔ملک کے ۱۰۲لوک سبھا حلقوں میں پر امن طور پر ووٹنگ مکمل ہوئی:کمیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.