کٹھوعہ//
کٹھوعہ پولیس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ملہار میں دو اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیو) کو دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے یہ بھی پایا گیا کہ ان افراد نے جان بوجھ کر اہم معلومات کو پولیس کو بروقت ظاہر نہ کرکے چھپایا تھا۔ دونوں افراد نے جان بوجھ کر پولیس کو اہم معلومات ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
اس کیس کے سلسلے میں۱۰۰ سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ ۴۰سے زائد افراد کے خلاف احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مزید خطرات کو کم کیا جاسکے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے کسی بھی ممکنہ سپورٹ سسٹم کو متاثر کیا جاسکے۔
تفصیلی تحقیقات کے بعد۲؍اوجی ڈبلیوز کی شناخت لیاقت علی ولد گامی ساکن وارڈ نمبر۷ کلنہ دھنو پیرول تحصیل بلاور ضلع کٹھوعہ اور مول راج ولد اتم چند ساکن باؤلی محلہ ملہار تحصیل ملہار ضلع کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے’’ان ڈبلیو او جی ڈبلیوز کی گرفتاری ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع اپنے قریبی پولیس اسٹیشن یا۱۰۰ پر ڈائل کریں۔‘‘