منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سرکار ملی ٹنسی کے خاتمے کیلئے موثر اقدام کر رہی ہے‘

۳۷۰ کی منسوخی اور جموں کشمیر کو یو ٹی بنانا غلطی تھی :آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-26
in اہم ترین
A A
وادی میں جنگجوئیت نہ ہونے کے برابر ہے‘ترقیاتی سرگرمیوں سے اس کا فائدہ اٹھا جائے:آزاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر اقدام کر رہی ہے ۔
آزاد نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں سے ملی ٹنسی میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس سے پریشان ہونے کی ضرورت ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دفعہ۳۷۰کو ہٹانا اور جموں وکشمیر کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنا مرکزی سرکار کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
ڈی پی اے پی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو رام بن میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
جموں صوبے میں بڑھتی ملی ٹنسی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’جموں صوبے میں ملی ٹنسی تیز ہوئی ہے ، گذشتہ دو مہینوں سے راجوری، پونچھ، کٹھوعہ، سانبہ، ڈوڈہ میں خاص طور پر ملی ٹنسی کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور اب کشمیر میں بھی شروع ہوئی ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ملی ٹنسی کا اچانک بڑھ جانا عجیب ہے جس سے پریشان ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ کافی عرصہ کے بعد جموں وکشمیر کو ملی ٹنسی سے راحت نصیب ہوئی تھی جس سے یہاں سیاحتی شعبہ فروغ پا رہا تھا اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں آنے لگے تھے ‘‘۔
ڈی پی اے پی کے صدرنے کہا’’میری اطلاعات کے مطابق ہمارے سیکورٹی فورسز اب جنگلوں کو ملی ٹنٹوں سے صاف کر رہے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے تاہم اس میں ہمیں بھی کچھ نقصان اٹھانا پڑے گا‘‘۔
آزاد کا کہنا تھا کہ ملی ٹنسی کا خاتمہ ریاست کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہ موجودہ مرکزی سرکاری ملی ٹنسی کا مقابلہ کرنے کیلئے موثر اقدام کر رہی ہے ۔
آزاد نے کہا’’مرکزی سرکار نے دفعہ۳۷۰کو ختم کرکے اور جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرکے بہت بڑی غلطی کی تھی‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجی سربراہ کا کیرن سیکٹر کا دورہ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

Next Post

الیکشن کمیشن کاجموں و کشمیر میں تصویری انتخابی فہرستوں پر دوسری خصوصی ترمیم کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
اودھمپور پارلیمانی حلقہ کی اِنتخابی نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کاجموں و کشمیر میں تصویری انتخابی فہرستوں پر دوسری خصوصی ترمیم کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.