بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلے مرحلے میں آج ووٹنگ ۔۔۔لوک سبھا کی۱۰۲نشستوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح۷بجے سے ہوگی

۲۱ ریاستوں کے۶۳ء۱۶کروڑ اہل ووٹر۱۶۰۵امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-19
in اہم ترین
A A
پہلے مرحلے میں۱۰۲حلقوں میں کل ووٹنگ ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

نئی دہلی//
عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ۲۱ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ۱۰۲پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح۷بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔ جس کے لیے انتخابی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز پر بھیج دیا گیا ہے ۔
پہلے مرحلے میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی کل ۹۲سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ۶۳ء۱۶کروڑ ووٹر۱۶۰۵؍امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے جن میں مرکزی وزراء نتن گڈکری، کرن رجیجو، ،ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزراء، دو سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق کل صبح۷بجے سے شام۶بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے اوقات پارلیمانی حلقوں کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے انتخابی عہدیداروں کی ٹیمیں ای وی ایم مشینوں کے ساتھ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بھیج دی گئی ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے عام انتخابات۲۰۲۴کے پہلے مرحلے کے ووٹنگ کے دن کے موقع پر ملک کے۹۷کروڑ ووٹروں کے نام ایک پیغام میں کہاکہ ’اپنا ووٹ ڈالیں‘ اور’انتخابات کے تہوار‘کے جشن میں حصہ لیں۔
الیکشن کمیشن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن شرکت کے ساتھ اور فتنہ انگیزیوں سے پاک ہوں۔ کمیشن گزشتہ دو سال سے ان انتخابات کی تیاری کر رہا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کمار اور الیکشن کمشنرس گیانش کمار اور مسٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل۶۳ء۱۶ کروڑ ووٹرز میں سے۴ء۸کروڑ مرد‘۳۲ء۸وڑ خواتین اور۱۱ہزار۳۷۱ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں۔
۶۷ء۳۵لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالنے کیلئے رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ۲۹ سے۲۰سال کی عمر کے۵۱ء۳کروڑ نوجوان ووٹر ہیں۔ پہلے مرحلے میں۶۲۵؍امیدواروں نے الیکشن لڑا ہے جن میں سے۱۴۹۱مرد اور۱۳۴خواتین امیدوار ہیں۔
ملک بھر میں سات مراحل میں ووٹ ڈالیں جائیں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان ۴جون کو ہو گا ۔
اس دوران الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو مرکزی مبصرین اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے۱۲ریاستوں کے۸۸پارلیمانی حلقوں میں۲۶؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی۴جون کو ہوگی۔
کمیشن کی ریلیز کے مطابق، آج کی آن لائن جائزہ میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور دونوں الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو نے شرکت کی۔ ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے۸۹جنرل مبصرین‘۵۳پولیس مبصرین اور۱۰۹؍اخراجات کے مبصرین نے اجلاس میں شرکت کی۔
کمیشن نے عہدیداروں سے سختی سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرمی کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں۔ اجلاس میں مبصرین سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ انداز میں کرانے کے لیے کمیشن کی جانب سے پہلے ہی مطلع کردہ قواعد و ضوابط اور انتظامات پر عمل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے‘سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو ہدایت

Next Post

سنہا کا محکمہ صنعت وحرفت اور جیولوجی و مائننگ محکمے کی کاکردگی کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا

سنہا کا محکمہ صنعت وحرفت اور جیولوجی و مائننگ محکمے کی کاکردگی کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.