ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

۲۰؍سے ۲۵؍اپریل کے درمیان موسم خشک رہے گا :ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in اہم ترین
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۳ء۲۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۲ء۴۴ملی میٹر، پہلگام میں۰ء۳۹ملی میٹر، کپوارہ میں۶ء۲۸ملی میٹر، گلمرگ میں۸ء۳۲ملی میٹر، کو کرناگ میں۹ء۲۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۸؍اپریل کی شام سے۱۹؍اپریل کی شام تک ایک اور مغربی ہوا کی لہر کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں۲۰سے۲۵ ؍اپریل تک موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اطلاعات کے مطابق وادی میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سرینگر سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں، سڑکیں کم ندی نالے زیادہ نظر آ رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہوئے گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہوا ہے اور گاڑیوں کے چلنے سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک چلنے والوں اور دکانداروں کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہیں۔
دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کے باعث پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت ۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۱ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.