ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

نیشنل کانفرنس دودھ کی دھلی تو نہیں 

لیکن پراکسی پارٹیاں بھی قابل اعتبار نہیں 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کشمیر کی گرینڈ اولڈ پارٹی نیشنل کانفرنس کی لیڈر شپ چاہئے آج کی ہے یا ہفتہ رفتہ کی یہ دعویٰ نہیں کرسکتی کہ وہ دودھ کی دھلی ہے ،ا س نے اپنے سیاسی سفر کے دوران غلطیاں نہیں کی ہیں، عوام کے وسیع تر سیاسی اور اقتصادی مفادات کے ساتھ ساتھ جمہوری حقوق کوزک نہیں پہنچایا ہے ، اپنے لئے حصول اقتدار اور تحفظ اقتدار کیلئے دہلی کے وقت وقت کے اپنے آقائوں کے ساتھ سودا بازیاں اور سمجھوتے نہیں کئے اور سب سے بڑھ کر آئینی ضمانتوں اور آئینی تحفظات کا تحفظ یقینی بنانے کی سمت میں قدم قدم پر سرنڈر نہیں کرتی رہی البتہ یہ بھی سچ ہے کہ اس پارٹی نے کشمیرپر مسلط مطلق العنانیت ، ظلم وستم ، جبر وقہر سے عبارت ایک طویل دور آمریت کا خاتمہ یقینی بنانے کی سمت میں کلیدی بلکہ عہد ساز رول اداکیا۔
عوام کی ترقی، فارغ البالی اور ایک خوشحال کشمیرکی تعمیر وتجدید کی سمت میں بطور منشور’’ نیا کشمیر‘‘ کی شکل وصورت میں ایک روڈ میپ بھی وضع کیا لیکن اسی پارٹی کو یہ کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ اس نے اپنے وضع کردہ پرانے نیا کشمیرکی جگہ ۲۲؍ سالہ سیاسی صحرانوردی کے بعد کانگریس کی بیساکھیوں کے سہارے دوبارہ حاصل اقتدار ہاتھ آتے ہی ایک ترمیم شدہ نیا کشمیرکا مسودہ عوام کے سامنے پیش کیا جس کا احترام خود اس پارٹی کی لیڈر شپ نے بعد کے آنے والے برسوں کے دوران برسراقتدار اور اقتدار سے باہر لازم نہیں سمجھا، اس طرح پرانا نیا کشمیر اور نیا نیاکشمیر دونوں آج کی تاریخ میں معلوم نہیں کس نامعلوم قبرستان میں دفن ہیں۔
یہ کشمیر کی سیاسی اُفق اورتاریخ کے حوالہ سے تصویر کا ایک رُخ ہے ، تصویر کے تعلق سے اس رُخ کے اہم کرداروں میںمرحوم بخشی غلام محمد، سعید میر قاسم، صادق، مفتی محمدسعید اور دوسرے کئی لوگوں کا نام بھی شامل ہے جبکہ ان کے حوالوں سے جو کچھ کردار انہوںنے اداکئے وہ بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔
تصویر کے دوسرے رُخ کا تعلق ان سیاستدانوں کے کرداروں اور رول سے ہے جو بعدمیں جلوہ گر ہوتے رہے اور نئی نئی سیاسی پارٹیوں کی بُنیاد ڈالتے رہے۔ جدید سیاست کی اصطلاح میں ان پارٹیوں کو ’’پراکسی‘‘ پارٹیوں کا نام دیاگیا۔ ان پارٹیوں کا نریٹو اگر چہ ایک دوسرے سے مختلف اور متصادم ہے لیکن پردے کے پیچھے ان کی سودا گرانہ ذہنیت کسی نہ کسی شکل وصورت میں سامنے آتی رہتی ہے۔
ان میں سے کچھ ایک کاسیاسی کلچر سرحد کے اُس پار کے ایک مخصوص فکر کے حامل سیاسی کلچر سے مستعار لیا محسوس کیاجارہاہے۔ کردار کشی، طعنہ زنی، چولی کے پیچھے کیاکچھ ہے ، ایک دوسرے کے ماضی کے رول اور کرداروں کو لے کر سیاسی خباثت کا والہانہ بیانیہ ان کی طرف سے ایک ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب کشمیر بحیثیت مجموعی اپنی منفرد شناخت اور تشخص سے بتدریج محروم ہوتا جارہاہے یا اس کے خاتمہ کیلئے ہر وہ ہتھکنڈہ اور جبر وقہر مسلط کیاجارہاہے جو مسلط آہنی پنجوں کو دستیاب ہے۔
یہ بات بھی شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ کچھ ایک سیاستدان اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے اپنا سیاسی توازن کھوتے جارہے ہیں یا وہ اپنے اندر کے خلفشار میں مبتلا ایسے بیانات دینے کے خوگر بن چکے ہیں جن بیانات کی بُنیاد نفرت، خانہ جنگی ، حسد ، بغض اور سیاسی جاہلیت سے عبارت ہے۔اپنے سیاسی اہداف اور حقیر مفادات کے حصول کیلئے یہ عوام کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور لوگوں کو گائوں اور شہروں، عقیدوں اور مسلکوں، لسانیات اور طبقاتی لعنتوں کے حوالہ سے تقسیم کرکے ان کی ذہن سازی کررہی ہیں۔
کچھ سیاستدان جو سیاسی اُفق کے حوالہ سے محض سیاسی لوٹوں کی حیثیت رکھتے ہیں یا دوسرے الفاظ میں انہیں سیاسی لوٹوں کا مجموعہ بھی قراردیاجاسکتا ہے خود کو بے حد مظلوم اور معصوم پیش کرنے کی راگنی کا راگ بھی الاپ رہے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اب اپنے سیاسی نریٹوکو پراکسی مصلحتوں اور مجبوریوں کے تابع کشمیر کے ایک سیاستدان کو ’’غیر کشمیری اور سیاح ‘‘ کہاجارہاہے اوراحسان جتلا کر یہ اعلان کیاجارہاہے کہ ’’ہم تو سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ ہم سیاح دوست ہیں‘‘۔
کیا مذکورہ سیاستدان کا یہ بیان اس کے اندر کے سیاسی خلفشار کا مظہر نہیں ؟ کب جیل گیا، کیوں جیل گیا اور کب اور کیوں تشدد کا نشانہ بنا زیادہ جانکاری عوامی سطح پر دستیاب تو نہیں البتہ لوگوں کو یہ جانکاری ضرور حاصل ہے کہ علیحدگی پسند سیاست اور اپنے عسکری بازو کی پراکسی قیادت سے لے کر حریت کانفرنس کی ایک اکائی کی حیثیت اور اُس دورمیں اپنے ہم عصر علیحدگی پسند ساتھیوں کے ساتھ تقریباً ہر شام شہر کے مختلف ہوٹلوں اور ریستوارنوں میں جلوہ گر ہوتے لوگوں کو نظرآتے رہے ہیں۔
بہرحال سیاسی پارٹیوں کو یہ حق بھی حاصل ہے اور آزادی بھی کہ وہ ملکی سطح کی کسی بھی سیاسی اپرٹی کے ساتھ ہاتھ ملائے، جس طرح نیشنل کانفرنس ملکی سطح کی پارٹی کانگریس کا ایک طویل عرصہ سے دم چھلہ بنی چلی آرہی ہے اسی طرح کچھ دوسری وادی نشین پارٹیوں کے بارے میںیہ زبان زد عام ہے کہ وہ حکمران پارٹی کے ساتھ اتحاد میں ہے اور غالباً اسی نسبت سے انہیں کشمیر کی پراکسی پارٹیوں کا اعزاز سے نواز ا جارہا ہے۔
لوگوں کو سیاسی پارٹیوں کے اس طرح کے رشتوں پراعتراض نہیں ہے البتہ وہ اس با ت پر معترض ہیں کہ اس نوعیت کی رشتہ داری نبھاتے نبھاتے زندگی کے مختلف شعبوں کے تعلق سے کشمیرکا نریٹو کہیں کھوتا اور گنوایاجارہا ہے۔ یہ ایک ایسا المیہ ہے جو المیہ کشمیرنشین ہر سیاسی پارٹی کشمیر کو ضربِ سنگین کے طور عطاکرتی جارہی ہے۔
تاریخ ہر سیاستدان اور ہر سیاسی پارٹی کے رول اور کردار کو اپنی صوابدید کے مطابق ضبط تحریر میںلارہی ہے۔ آنے و الے وقت میں جب تارخ دان اور آنیوالی نسلیں آج کی تاریخ اور رول اور کردار کا جائزہ لیتی رہینگی تو جو کچھ انہیں اخذ ہوگا اس کیلئے وہ سیاسی پارٹیوں اور ان سے وابستہ سیاستدانوں کو معاف نہیں کرینگی اور غالباً یہ بھی ممکن ہے کہ ان کی قبروں کو بھی نہیں بخشا جائیگا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سجاد لون کو غصہ ہے !

Next Post

روہت کی سنچری رائیگاں گئی، چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

روہت کی سنچری رائیگاں گئی، چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.