جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت کی سنچری رائیگاں گئی، چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in کھیل
A A
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

Rohit

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

ممبئی//کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (66) کی ناٹ آؤٹ اور مہندر سنگھ دھونی کی آخری اوور میں چار گیندوں میں چھ رنز (20) کی اننگز اور اس کے بعد متھیشا پاتھیرانا نے 14 رن پر چار وکٹ کی بدولت اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 29ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
روہت شرما کی 105 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری پر مہندر سنگھ دھونی کی چار گیندوں پر 20 رنز کی اننگز بھاری پڑگئی۔ یہ 20 رنز ممبئی کی شکست کی وجہ بن گئے۔
ممبئی انڈینز نے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی۔ روہت شرما اور ایشان کشن کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے۔ پتھیرانا نے آٹھویں اوور میں ایشان کشن کو شاردول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ممبئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 15 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (23) رنز بنائے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تلک ورما نے 20 گیندوں میں (31) رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ہاردک پانڈیا (2)، محمد نبی (2) رنز، ٹم ڈیوڈ (13) رنز، روماریو شیفرڈ (1) 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس دوران روہت شرما ایک اینڈ کو تھامے ہوئے رنز بناتے رہے۔ روہت نے 63 گیندوں میں 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 105 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ محمد نبی چار رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 186 رنز بنا سکی اور 20 رنز سے میچ ہار گئی۔
چنئی سپر کنگز کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 14 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ تشار دیش پانڈے اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (60) کی ناٹ آؤٹ اننگز اور مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں چار گیندوں پر چھکوں (20) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو 29ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر اجنکیا رہانے (5) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں راچن رویندر 16 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ رتوراج اور شیوم نے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 90 رنز جوڑے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 40 گیندوں میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگا کر (69) رنز بنائے۔ شیوم دوبے 37 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انہوں نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ مہندر سنگھ دھونی نے آخری چار گیندوں پر 20 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے آگے لے گئے۔ چنئی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 206 رنز بنائے۔
ممبئی کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹزی، شریاس گوپال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس دودھ کی دھلی تو نہیں 

Next Post

بابر اعظم متعدد ٹی ٹونٹی ریکارڈز توڑنے کے قریب پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی

بابر اعظم متعدد ٹی ٹونٹی ریکارڈز توڑنے کے قریب پہنچ گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.