جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر اعظم متعدد ٹی ٹونٹی ریکارڈز توڑنے کے قریب پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-16
in کھیل
A A
کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

لاہور // پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم، نیوزی لینڈ کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی T20I سیریز میں ریکارڈ بک دوبارہ لکھنے کے لیے تیار ہیں۔ بابر متعدد سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف تین ٹی ٹونٹی میچز میں فتوحات انہیں سب سے کامیاب ٹی ٹونٹی کپتان بنا دے گی ، وہ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کا ریکارڈ توڑیں گے جنہوں نے بطور کپتان 56 میچز میں 44 فتوحات حاصل کی ہیں۔
بابر اس وقت انگلینڈ کے آئن مورگن (72 میچز) اور افغانستان کے اصغر افغان (52 میچز) کے ساتھ بحیثیت کپتان 42 ،42 فتوحات کے ساتھ ہم پلہ ہیں۔ مزید برآں اگر بابر اعظم سیریز کے پانچوں میچوں میں حصہ لیتے ہیں تو وہ 76 میچوں کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میں اپنی قوم کی کپتانی کرنے کے ایرون فنچ کے ریکارڈ کو برابر کر دیں گے۔
اس وقت بابر 71 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
بابر بطور ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب بھی ہیں ۔ سیریز میں صرف 42 رنز انہیں فنچ کے 2236 رنز سے آگے پہنچا دیں گے جو آسٹریلیا کے T20I کپتان کے طور پر 76 اننگز میں بنائے تھے۔ بابر نے بطور کپتان 65 اننگز میں 2195 رنز بنائے ہیں ۔ کین ولیمسن اس فہرست میں 71 اننگز میں 2125 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ مزید برآں، بابر کی نظریں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے پر ہیں۔
اس تاریخی کارنامے کو حاصل کرنے کے لیے انہیں 302 رنز درکار ہیں، بابر اس وقت 3698 رنز سکور کرچکے ہیں ۔ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی (4037) اور روہت شرما (3974) سے پیچھے ہیں ۔ انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 340 رنز درکار ہیں ۔ واضح رہے کہ بلیک کیپس مذکورہ سیریز کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت کی سنچری رائیگاں گئی، چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

Next Post

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
رونالڈو کی مسلسل ناکامی؛ یلو کارڈ ملنے پر آگ بگولہ، ویڈیو وائرل

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.