ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سجاد لون کو غصہ ہے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب ایک بات تو واضح ہو گئی کہ… کہ اپنے لون صاحب … سجاد لون صاحب کو غصہ ہے … انہیں عمر عبداللہ کا غصہ ہے۔ اس بات کا غصہ نہیں ہے کہ عمر عبداللہ انہیں اور دوسری کچھ سیاسی جماعتوں کو بی جے پی کی اے ‘ بی اور سی ٹیم قرار دے رہے ہیں… اللہ میاں کی قسم انہیں اس بات کا غصہ نہیں ہے…سجاد صاحب کو اگر غصہ ہے ‘ اگر یہ جناب خفا ہیں تو اس ایک بات پر خفا ہیں کہ … کہ عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا پارلیمانی حلقے سے کیوں لڑ رہے ہیں… اس ایک بات کا سجاد صاحب کو غصہ ہے … ان جناب نے سمجھا تھا کہ این سی کسی ایرے غیرے نتھو خیرے کو اس حلقے سے اتارے گی اور… اور اس کو شکست دینے میں انہیں آسانی ہو گی… انہیں زیادہ مشکل نہیں ہو گی… لیکن اس حلقے سے عمرعبداللہ کی انٹری ہو ئی اور… اور ظاہر ہے کہ… کہ عمرعبداللہ کا اس حلقے سے الیکشن لڑنا سجاد صاحب کیلئے پریشانی نہیں بلکہ بہت زیادہ پریشانی ہے … اور یہ پریشانی سجاد صاحب کی باتوں سے عیاں ہو جاتی ہے اور… اور سو فیصد ہو جاتی ہے ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا… اگر ایسا نہیں ہوتا تو…تو کیا سجاد صاحب عمر عبداللہ کو غیر کشمیری اور سیاح کہتے ہیں؟مانتے ہیں کہ عمر عبداللہ میں لاکھ خامیاں ہیں… یہ بھی مانتے ہیں کہ ماضی میں انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحا د کیا تھا… اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں …ہمیں یہ بھی قبول ہے کہ ۱۹۹۶ سے ۲۰۰۲؍اور پھر ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۴ تک این سی کے دور اقتدار میں کشمیریوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی… انسداد دہشت گردی کے نام پر کشمیریوں پر ایسے کالے قوانین نافذ کئے گئے کہ…کہ اللہ ہی حافظ… اس بات سے بھی انکار نہیں ہے کہ اخوانی بھی این سی دور میں ہی پھل پھول گئے… ۲۰۱۰ بھی کشمیریوں کو یاد ہے… پی ایس اے اور اس کالے قانون کے تحت کشمیریوں کو جیلوں میں بند کرنا بھی کشمیری اب تک بھولے نہیں ہیں… اس سب سے انکار نہیں ہے… لیکن… لیکن صاحب سجادصاحب کا عمرعبداللہ کو غیر کشمیری قرار دینا … انہیں بارہمولہ حلقے میں سیاح قرار دینا… یہ بات… سجاد صاحب کی یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… اور اس لئے نہیں آ رہی ہے کیونکہ سجاد صاحب نے یہ باتیں غصے میں آکر بولی ہیں… اور انہیں اس بات کا غصہ ہے کہ عمرعبداللہ شمالی کشمیر سے میدان… انتخابی میدان میں کیوں اترے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

Next Post

نیشنل کانفرنس دودھ کی دھلی تو نہیں 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

نیشنل کانفرنس دودھ کی دھلی تو نہیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.