سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے راج باغ میں پیر کی شام ایک نامعلوم شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق آج شام راج باغ سرینگر میں کانونٹ کے قریب ایک نامعلوم شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
دریں اثناء ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور لاش کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔