ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات

میر واعظ گھر میں نظر بند‘جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-06
in اہم ترین
A A
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
سرینگر کی مرکزی جامع مسجد کو چھوڑ کروادی کشمیر کی مساجد‘خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعتہ الوداع کے موقع پر عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے رمضان المبارک کو وداع کیا۔
اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جس میں وادی کے گوشہ و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے نماز ادا کی اور خصوصی دعائیں مانگی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعتہ الوداع کے اجتماع میں شریک ہونے کے لئے حضرت بل میں لوگوں کا اژدھام امڈ آیا تھا جس سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی۔
نامہ نگار نے کہا کہ تاحد نگاہ لوگ صفوں میں بیٹھ کر بار گاہ الٰہی میں اشک بار آنکھوں سے ماہ مبارک رمضان کو وداع کر رہے تھے اور امن و خوشحالی کے لئے دست بدعا تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عقیدت مندوں میں زن و مرد، پیر جوان اور بچے شامل تھے ۔
اطلاعات کے مطابق جناب صاحب صورہ، آثارشریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم ؒ،دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار،خانقاہ معلی سری نگر،آستانہ عالیہ علمدارکشمیر چرا ر شریف اور پکھر پورہ میں بھی جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ۔
علاوہ ازیں وادی کے دیگر اضلاع کی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں جمعتہ الوداع کے روح پرور اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
خطیبوں نے اپنے جمعہ خطبوں کے دوران جمعتہ الوداع کی فضیلت پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور اس موقع پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انجمن نے حکام کے اس اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے لاکھوں مسلمانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑا جو روایتی طورپر وادی کے تمام حصوں سے رمضان المبارک کے آخری اور بابرکت جمعہ کو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے آتے ہیں جہاں آخری جمعہ کی نماز ادا کرنے کی بڑی اہمیت ہے ۔
علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقعے پر تاریخی جامع مسجد (نوہٹہ) کو مقفل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک اقدام ہے ۔
فاروق نے کہاکہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی جامع مسجد کو جمعتہ الوداع کے موقعے پر مقفل کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ایک طرف حکمران حالات کی بہتری کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں اور دوسری جانب لوگوں اپنے مذہبی فرائض انجام دینے سے روکا جارہاہے ۔
عمر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اور پھر حکومت ہماری مقدس ترین مساجد میں سے ایک کو بند کرکے اپنے دعوں کی خود ہی نفی کرتی ہے ۔ اوراس طرح لوگوں کو رمضان کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اوڑی سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

Next Post

پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران کی مشترکہ میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران کی مشترکہ میٹنگ

پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران کی مشترکہ میٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.