سرینگر//
مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت و طبی تعلیم نے جموں کشمیر کے تمام سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کام کے دنوں اور اوقات کار میں اضافہ کیا ہے ۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں اور ڈینٹل کالجوں میں ہفتے کے بغیر باقی دنوں کے دوران اوقات کار صبح۹بجے سے شام۵بجے تک ہوں گے ۔
حکمنامے میں کہا گیا’’مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کیلئے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں ہفتے کے بغیر باقوں دنوں کے دوران رپورٹنگ وقت صبح ۹بجے ہوگا جبکہ چھٹی کا وقت شام۵بجے ہوگا اور اس دوران ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک لنچ بریک ہوگی‘‘۔
مذکورہ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز اوقات کار کار صبح۹بجے سے دوپہر ایک بج کر۳۰منٹ تک ہوں گے ۔