اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی کیخلاف فعال آپریشنز کئے جائیں:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-18
in اہم ترین
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو جموں و کشمیر میں فعال مربوط انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وکالت کی کیونکہ انہوں نے وہاں کی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئندہ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک ہی دن میں تین میٹنگیں کیں۔
شاہ نے سیکورٹی فورسز سے کہا کہ وہ سرحد پار سے صفر دراندازی کو یقینی بنائیں تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کا صفایا کیا جا سکے۔
وزیر داخلہ کی طرف سے منعقد کی گئی میراتھن میٹنگیں وادی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے پس منظر میں ہوئیں جن میں ایک کشمیری پنڈت راہل بھٹ بھی شامل تھا، جسے گزشتہ ہفتے دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
میٹنگوں کے دوران، جس میں جے کے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، پولیس سربراہ دیباگ سنگھ اور دیگر مرکزی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، شاہ کو بتایا گیا کہ اس سال ۳۰ جون سے شروع ہونے والی ۴۲ روزہ یاترا میں ہر ایک یاتری کیلئے ایک ریڈیو فریکوئینسی شناختی کارڈ (آر ایف آئی ڈی ) کے علاوہ ۵ لاکھ روپے کا انشورنس کور۔
ایک سرکاری ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو انسداد دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائیوں کو فعال طور پر کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے، سیکورٹی فورسز کو سرحد پار سے صفر دراندازی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کا صفایا کیا جا سکے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے لئے آنے والے یاتریوں کو آسانی سے درشن ہو اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ مودی حکومت کی ترجیح ہے۔
شاہ نے امرناتھ یاتریوں کی نقل و حرکت، رہائش، بجلی، پانی، مواصلات اور صحت سمیت تمام ضروری سہولیات کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ۱۹ کی وبا کے بعد یہ پہلی یاترا ہے اور بہت زیادہ اونچائی کے سبب اگر لوگوں کو صحت سے متعلق کسی قسم کی پریشانی ہوتی ہے تو ہمیں اس کے لیے مناسب انتظامات کرنے ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یاترا کے روٹ پر موبائل ٹاورز کو بہتر طریقے سے مواصلات اور کسی بھی طرح کی معلومات کی ترسیل کیلئے بڑھایا جانا چاہیے، ساتھ ہی تودے کھسکنے کی صورت میں راستے کو فوری طور پر کھولنے کیلئے مشینیں تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی۔
شاہ نے مناسب تعداد میں آکسیجن سلنڈر یقینی بنانے کے ساتھ ہی،۶۰۰۰ فٹ سے زیادہ کی بلندی پر مناسب طبی بستروں اور کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کرنے کو بھی کہا۔ انھوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے امرناتھ یاترا کے دوران تمام قسم کی ٹرانسپورٹ خدمات میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری‘ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے کہا کہ پہلی بار ہر امرناتھ یاتری کو آر ایف آئی ڈی کارڈ دیا جائے گا اور ۵ لاکھ روپے کا بیمہ کروایا جائے گا۔ یاترا کے لیے ٹینٹ سٹی، ٹریول روٹ پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ اور مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بابا برفانی کے آن لائن براہ راست درشن، مقدس امرناتھ گپھا (غار) میں صبح و شام کی آرتی کا براہ راست نشریہ اور بیس کیمپ میں مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیز آندھی کے جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا

Next Post

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈحملہ، ایک ملازم ہلاک‘دیگر تین زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
بارہ مولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک تین دیگر زخمی

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈحملہ، ایک ملازم ہلاک‘دیگر تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.