جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈحملہ، ایک ملازم ہلاک‘دیگر تین زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-18
in اہم ترین
A A
بارہ مولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک تین دیگر زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
شمالی ضلع بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے شراب کی دکان پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو بارہمولہ کے دیوان باغ علاقے میں حال ہی میں قائم کئے گئے ایک شراب کی دکان پرمشتبہ جنگجووں نے گرینیڈ سے حملہ کیا جس وجہ سے وہاں پر موجود چار افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت کٹھوعہ کے ۳۵ سالہ رنجیت سنگھ کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں گووردھن سنگھ ولد بجیندر سنگھ، روی کمار ولد ش کرتار سنگھ، دونوں بلور کٹھوعہ کے رہنے والے اور گووند سنگھ ولد گوردیو سنگھ ساکنہ کانگڑا راجوری۔ زخمیوں میں گووند سنگھ کو خصوصی علاج کیلئے سری نگر کے اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شام کو ایک شخص شراب خریدنے کی بہانے دکان پر گیا اور وہاں پر گرینیڈ سے حملہ کرکے راہ افرار اختیار کرگیا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اس دوران کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا’’دہشت گردوں نے بارہمولہ میں ایک نئی کھلی شراب کی دکان کے اندر دستی بم پھینکا‘جس میں دکان کے ۴ ملازمین زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سبھی کا تعلق جموں ڈویڑن سے ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کیخلاف فعال آپریشنز کئے جائیں:شاہ

Next Post

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر سری نگر میں آتشزدگی، بالائی منزل کو جزوی نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر سری نگر میں آتشزدگی، بالائی منزل کو جزوی نقصان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.