سرینگر//
بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) ، فوج اور پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہاریدل علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران برون شوگر برآمد کیا ہے ۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے ہاریدل گاوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران برون شوگر جیسی نشیلی اشیائبرآمد کرکے ضبط کی گئی ۔
ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔