پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-19
in مقامی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات ، وائلڈ لائف اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار رات بھر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے ۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ نماز فجر تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری رہی جس دوران رہائشی بستی تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔
رینج آفیسر وسیم بلخی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ زبرون پہاڑی پر برین کے نزدیک جنگل سے آگ نمودار ہوئی تاہم غنیمت یہ رہی کہ درختوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ان کے مطابق رات بھر محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے ۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
رینج آفیسر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ شام کے اوقات میں ہوا خوری کرنے کی خاطرلوگ جنگل میں داخل ہو کر وہاں پر الاو بھی جلاتے ہیں جس وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
ادھرشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈنگی وچھی علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بارہمولہ کے ڈنگی وچھی علاقے میں اتوار کی شب قریب گیارہ بجے آگ کی ایک واردات میں تین مکان خاکستر ہوگئے ۔
عہدیدار نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی محکمے کی گاڑیاں اور نفری جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خاکستر شدہ مکانوں میں دو یک منزلہ مکان جبکہ ایک دو منزلہ مکان شامل ہے ۔
عہدیدار نے بتایا کہ آگ سے ان مکانوں کے چھت، فرنیچر ودیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگ کے دوران تین گیس سلنڈروں کے دھماکے بھی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
متاثرین کی شناخت محمد کاشف پیر، طارق احمد پیر اور نصیر احمد پیر کے طور پر ہوئی ہے ۔آگ لگنے کی وجہ رسوئی گیس سلینڈر میں لیک بتایا جاتا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں گاڑی لڑھک گئی، ایک جاں بحق، ساتھی زخمی

Next Post

۲۱اور۲۲مارچ کو برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post

۲۱اور۲۲مارچ کو برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان:محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.